Advertisement
پاکستان

قومی اسمبلی ہنگامہ آرائی ، اسپیکر نے 7ارکان پر اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن کے 7 اراکین پر اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 17th 2021, 5:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  اسپیکر قومی اسمبلی نے ہنگامہ آرائی کے معاملے پر بڑاایکشن لے لیا ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں  بتایا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس اور قائد حزب اختلاف کی تقریر کے دوران خلل پیدا کرنے والے ارکان جن کا رویہ غیر پارلیمانی اور نامناسب تھا ان کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جن حکومتی اور اپوزیشن کے 7 اراکین پر اسمبلی  میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں  پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان، عبدالمجید خان، فہیم خان،مسلم لیگ ن کے  شیخ روحیل اصغر، علی گوہرخان، چوہدری حامد حمید اورپیپلز پارٹی کے  آغا رفیع اللہ شامل ہیں ۔  قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب اس سلسلے میں متعلقہ اراکین اور اسمبلی سیکورٹی  کو احکامات جاری کردئیے گئے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی  نے نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے ممبران پر اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی ۔  ارکان پر پابندی اگلے احکامات تک عائد رہے گی۔

خیال رہے کہ  گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بجٹ تقریر کے دوران حکومتی اراکین اور وزرا کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا تھا جبکہ اپوزیشن نے بھی اس میں بھرپور حصہ لیا تھا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ کے دوران ایوان کا ماحول مزید گرم ہوگیا جبکہ  ایک حکومتی رکن نے شہباز شریف پر کتاب اچھال دی۔کتاب اپوزیشن لیڈر کو لگنے کے بجائے ڈائس پر گری۔شہباز شریف نے تقریر شروع کی تو ان کے اراکین نے انہیں گھیرے میں لیے رکھا اور حکومتی اراکین کو قریب آنے کا موقع نہیں دیا تاہم وہ شور شرابہ اور یہاں تک کہ ایوان کے اندر سیٹیاں بھی بجاتے رہے۔

اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بدزبانی اور بجٹ کی کاپیاں پھیکنے سمیت شور شرابے کے باعث اسپیکر کو متعدد مرتبہ اجلاس میں وقفہ لینا پڑا۔ حکومتی اراکین کی جانب سے ایوان میں ہنگامہ آرائی کے باعث اسپیکر قومی اسمبلی نے متعدد مرتبہ اعلان کیا کہ ایوان کی کارروائی کو جاری رہنے دیا جائے تاہم ناکامی پر انہوں نے ایوان کی کارروائی کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا۔اجلاس کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں جھڑپ بھی ہوئی۔ جب پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ روحیل اصغر کو بجٹ کی کتاب دے ماری اور ان کے لیے نا مناسب زبان استعمال کرتے رہے۔

اجلاس میں شور شرابہ اراکین کے مابین ہاتھاپائی کے خدشے کے باعث قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی دارخوست پرسینیٹ سیکرٹریٹ نے اضافی سارجنٹ ایٹ آرمز کی خدمات قومی اسمبلی کے سپرد کردی۔کتابیں اچھالنے کے عمل میں سیکیورٹی اسٹاف زخمی ہو گیا۔پاکستان تحریک انصاف  کی رہنما ملیکہ بخاری  چہرے پر  کتاب لگنے سے زخمی ہوگئی تھیں ۔

Advertisement
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 8 گھنٹے قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • 15 گھنٹے قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • 13 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 11 گھنٹے قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • 15 گھنٹے قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • ایک دن قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 دن قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 دن قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • ایک دن قبل
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 13 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 دن قبل
Advertisement