قومی اسمبلی ہنگامہ آرائی ، اسپیکر نے 7ارکان پر اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کردی
اسلام آباد : اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن کے 7 اراکین پر اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے ہنگامہ آرائی کے معاملے پر بڑاایکشن لے لیا ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں بتایا کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس اور قائد حزب اختلاف کی تقریر کے دوران خلل پیدا کرنے والے ارکان جن کا رویہ غیر پارلیمانی اور نامناسب تھا ان کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس اور قائد حزب اختلاف کی تقریر کے دوران خلل پیدا کرنے والے ارکان جن کا رویہ غیر پارلیمانی اور نامناسب تھا ان کے ایوان میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے pic.twitter.com/Gs5kBjWqyI
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) June 16, 2021
جن حکومتی اور اپوزیشن کے 7 اراکین پر اسمبلی میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں پی ٹی آئی کے علی نواز اعوان، عبدالمجید خان، فہیم خان،مسلم لیگ ن کے شیخ روحیل اصغر، علی گوہرخان، چوہدری حامد حمید اورپیپلز پارٹی کے آغا رفیع اللہ شامل ہیں ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب اس سلسلے میں متعلقہ اراکین اور اسمبلی سیکورٹی کو احکامات جاری کردئیے گئے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے ممبران پر اسمبلی حدود میں داخلے پر پابندی عائد کردی ۔ ارکان پر پابندی اگلے احکامات تک عائد رہے گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی بجٹ تقریر کے دوران حکومتی اراکین اور وزرا کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا تھا جبکہ اپوزیشن نے بھی اس میں بھرپور حصہ لیا تھا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ کے دوران ایوان کا ماحول مزید گرم ہوگیا جبکہ ایک حکومتی رکن نے شہباز شریف پر کتاب اچھال دی۔کتاب اپوزیشن لیڈر کو لگنے کے بجائے ڈائس پر گری۔شہباز شریف نے تقریر شروع کی تو ان کے اراکین نے انہیں گھیرے میں لیے رکھا اور حکومتی اراکین کو قریب آنے کا موقع نہیں دیا تاہم وہ شور شرابہ اور یہاں تک کہ ایوان کے اندر سیٹیاں بھی بجاتے رہے۔
اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف بدزبانی اور بجٹ کی کاپیاں پھیکنے سمیت شور شرابے کے باعث اسپیکر کو متعدد مرتبہ اجلاس میں وقفہ لینا پڑا۔ حکومتی اراکین کی جانب سے ایوان میں ہنگامہ آرائی کے باعث اسپیکر قومی اسمبلی نے متعدد مرتبہ اعلان کیا کہ ایوان کی کارروائی کو جاری رہنے دیا جائے تاہم ناکامی پر انہوں نے ایوان کی کارروائی کو کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا۔اجلاس کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد ایوان میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین میں جھڑپ بھی ہوئی۔ جب پی ٹی آئی کے اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان نے مسلم لیگ (ن) کے رکن شیخ روحیل اصغر کو بجٹ کی کتاب دے ماری اور ان کے لیے نا مناسب زبان استعمال کرتے رہے۔
اجلاس میں شور شرابہ اراکین کے مابین ہاتھاپائی کے خدشے کے باعث قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی دارخوست پرسینیٹ سیکرٹریٹ نے اضافی سارجنٹ ایٹ آرمز کی خدمات قومی اسمبلی کے سپرد کردی۔کتابیں اچھالنے کے عمل میں سیکیورٹی اسٹاف زخمی ہو گیا۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ملیکہ بخاری چہرے پر کتاب لگنے سے زخمی ہوگئی تھیں ۔

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان
- 2 days ago

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
- 3 hours ago

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات
- 2 days ago

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا
- 18 hours ago

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
- 2 days ago

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت
- a day ago

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
- 21 hours ago

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب
- 2 days ago

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے
- 3 hours ago

پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کر دیا گیا، رضوان، امام، صائم اور شان مسعود جگہ بنا نے میں ناکام
- 4 days ago

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے
- a day ago




