حکومت بجٹ حقائق کو عوام سے چھپانے کیلئے اپوزیشن کی آواز دبارہی ہے: بلاول بھٹو
کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت غریب دشمن بجٹ کے حقائق کو عوام سے چھپانے کے لیے اپوزیشن کی آواز دبارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےحکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان یہ نہ سمجھیں کہ گالم گلوچ اور بدتمیزی کرواکر وہ بچ جائیں گے، ہم بجٹ کا سارا کچاچٹھا عوام کے سامنے لاتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان نے بجٹ میں مزدورکی آمدنی 20 ہزارروپے مقررکرکے 700 ارب روپے کے ٹیکس لگائے۔ عمران خان نے کہا کہ عزیز ہم وطنو! ملک ترقی کر گیا ہے۔ صرف ایک سال میں عام آدمی کی آمدنی میں 17 فیصد کی کمی اورکھانے پینے کی اشیاء کے خرچ میں 25 فیصد مہنگائی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہرتین میں سے ایک بچے کے غذائی قلت کے شکار ملک میں عمران خان نے دودھ اور اس سے وابستہ مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگادیا ۔ چالیس فیصد غربت کے شکار ملک میں ڈیری مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ہمارے بچوں کے قتل کے مترادف ہے، چائے کے ہرکپ کا مہنگا گھونٹ عمران خان کی تبدیلی کی وہ خوف ناک قیمت ہوگی جو پاکستان کے عوام نے ادا کرنا ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ بجٹ کے نتیجے میں آٹا، تیل اوربجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی ایک سونامی لائے گا، مہنگائی کےسونامی کے بعد عوامی ردعمل کو روکنا عمران خان کے بس میں نہ ہوگا۔
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 17 hours ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 13 hours ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 13 hours ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 13 hours ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 14 hours ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 13 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago
