جی این این سوشل

تجارت

بینک صارفین کیلئے بری خبر

بینکوں پہ کرم، عوام پہ ستم، اسٹیٹ بینک نے کورونا کے باعث دی گئی رقوم کی مفت انٹر بینک ٹرانسفر کی رعایت واپس لے لی، اب بینک اکاؤنٹ سے رقم ٹرانسفر کرنے پر0.1 فیصد تک ٹیکس دینا ہوگا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بینک صارفین کیلئے بری خبر
بینک صارفین کیلئے بری خبر

اسٹیٹ بینک کی پریس ریلیز کے مطابق کورونا کی وجہ سے مارچ 2020ء میں انٹربینک ٹرانزیکشن پر عائد ٹیکس کی وصولی گزشتہ سال روک دی گئی تھی،  لیکن اب کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر اسٹیٹ بینک  نے فیصلہ کیا ہے کہ بغیر فیس انٹر بینک ٹرانزیکشن کی رعایت واپس لی جائے، اب ایک ماہ میں ایک اکاؤنٹ سے 25 ہزار روپے سے زائد کی رقم منتقل کرنے والے صارفین کو صفر اعشاریہ ایک فیصد یا دو سوروپے بینک فیس دینا ہوگی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ماہ میں صرف 25 ہزار روپے تک ٹرانسفر کرنے والے صارفین ٹرانزیکشن فیس سے مستثنیٰ ہوگا جبکہ ایک ہی بینک کی مختلف برانچوں کے درمیان ہونے والی آن لائن ٹرانزیکشن بھی فری ہوگی۔

تاہم اسٹیٹ بینک نے یہ اعتراف بھی کیا ہے کہ انٹربینک اور موبائل بینکنگ ٹرانزیکشنز گزشتہ سال دو گنا ہوگئی تھی۔  تاجروں اور صنعت کاروں کا کہنا ہےکہ آن لائن بینک ٹرانسفر کے رحجان میں اضافے کے بعد ٹیکس عائد کیا گیا ہے جس سے کھاتے داروں کو نقصان اور بینکوں کو فائدہ ہوگا ۔

 

پاکستان

وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی واپس پہنچ گئے

 واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی واپس پہنچ گئے

وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی واپس پہنچ گئے ۔ 

 واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی تھی ۔

سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا، دوران اجلاس صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تین فیصد کمی

مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 3.68 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تین فیصد کمی

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر تین فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) اور انڈسٹری کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 3.68 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے 3.81 ملین ٹن سے تین فیصد کم ہے۔

ستمبر2024میں ملک میں 1.27ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 5 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبر میں ملک میں 1.22ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

اعداد و شمارکے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 1.85ملین ٹن پیٹرول، 1.42ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور 0.21 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی۔

گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 1.85ملین ٹن پیٹرول ،1.44ملین ٹن ہائی اسپیڈ ڈیزل اور0.35 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سمیت تمام قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ملاقات پر پابندی

سکیورٹی وجوہات کے باعث اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی لگائی گئی ہے، جیل ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین سمیت تمام قیدیوں سے 18 اکتوبر تک  ملاقات پر پابندی

عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے قیدیوں سے ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کر دی گئی۔

امن و امان اور سیکیورٹی خدشات کے تناظر میں اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے 18 اکتوبر تک ہر قسم کی ملاقات پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی کے باعث عمران خان سے پارٹی رہنماؤں، وکلا اور فیملی کی ملاقات پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

جیل ذرائع کے مطابق جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی سیکیورٹی وجوہات کے باعث لگائی گئی ہے۔

اس سلسلے میں جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سلسلے میں جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جیل ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقاتوں پر پابندی کا فیصلہ پنجاب حکومت نے کیا ہے، اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ عام قیدیوں پر بھی ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll