نئی شرح سود کے بعد کاروباری سرگرمیوں اور صارفین کے لیے قرضوں کی لاگت کم ہو گی، جس سے ملکی معیشت میں رفتار پیدا ہونے کی توقع ہے،بینک حکام


کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان( ایس بی پی) نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ مانیٹری پالیسی بیان کے مطابق نئی شرحِ سود 10.50 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
بینک کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد معیشت میں استحکام لانا، سرمایہ کاری کے مواقع بڑھانا اور مالیاتی مارکیٹ میں لیکویڈیٹی کی دستیابی کو بہتر بنانا ہے۔
حکام کے مطابق نئی شرح سود کے بعد کاروباری سرگرمیوں اور صارفین کے لیے قرضوں کی لاگت کم ہو گی، جس سے ملکی معیشت میں رفتار پیدا ہونے کی توقع ہے۔
اسٹیٹ بینک نے یہ بھی واضح کیا کہ پالیسی کا مقصد مہنگائی کو کنٹرول میں رکھنا اور معیشت کی مجموعی نمو کو مستحکم کرنا ہے۔
دوسری جانب معاشی ماہرین کی توقع تھی کہ شرحِ سود کو 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا جائے گا، تاہم مانیٹری پالیسی کمیٹی نے غیر متوقع طور پر شرحِ سود میں 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مئی 2025 میں سٹیٹ بینک نے شرحِ سود میں 100 بیسز پوائنٹس کی کمی کی تھی، جس کے بعد مسلسل کئی ادوار تک شرحِ سود 11 فیصد پر برقرار رکھی گئی تھی۔

صارفین کیلئے اچھی خبر،واٹس ایپ میں مس کال نوٹس سمیت کئی نئے فیچرز متعارف
- 2 گھنٹے قبل

قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہتا ہوں میری ڈگری اصلی ہے، جسٹس طارق جہانگیری کا ہائیکورٹ میں بیان
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی تقسیم کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کاعمل تیزکرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل
دفتر خارجہ کی سوڈان میں عالمی امن اہلکاروں پر حملے کی مذمت، کام جاری رکھنے کا عزم
- 2 گھنٹے قبل

سڈنی دہشتگردی واقعہ: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی سازشیں ناکام، حملہ آور بھارتی نکلے
- 3 گھنٹے قبل

پاک بحریہ کاسمند ر سے فضا تک مار کرنے والے میزائل کے فائر پاورکا شاندار مظاہرہ
- 3 گھنٹے قبل

26 نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کی ضمانت بحال، وارنٹ گرفتاری منسوخ
- 2 گھنٹے قبل

چند وکیلوں نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ہراساں کیا، ہدایتکارہ سنگیتا کا الزام
- 3 گھنٹے قبل

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن ، 7 خوارج جہنم واصل، ایک جوان شہید
- چند سیکنڈ قبل

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ کتنےکا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل
سڈنی حملہ دہشت گردی ہے جس میں صرف یہودیوں کو نشانہ بنایا گیا، آسٹریلوی وزیراعظم
- 18 گھنٹے قبل
رواں سال کی پانچویں اور آخری انسداد پولیو مہم ملک بھر میں جاری،4کروڑ بچوں کو قطر ے پلانے کا ہدف
- 12 منٹ قبل







