Advertisement
تجارت

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

فراہم کی جانے والی رقم سے حکومتی اصلاحاتی اقدامات کو تقویت ملے گی اور پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی،اعلامیہ

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Dec 20th 2025, 5:43 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: ورلڈ بینک نے پاکستان کیلئے 1.35 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ معاونت ایم پی اے پروگرام کے تحت دی جائے گی جس کا مقصد پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانا اور اہم ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے جاریاعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو درپیش معاشی چیلنجز، بڑھتے ہوئے مالی دباؤ اور ترقیاتی ضروریات کے پیش نظر یہ مالی پیکیج انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

اعلامیےکے مطابق فراہم کی جانے والی رقم سے حکومتی اصلاحاتی اقدامات کو تقویت ملے گی اور پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

ورلڈ بینک حکام کا مزید کہنا ہے کہ ایم پی اے پروگرام کے تحت دی جانے والی یہ معاونت مختلف شعبوں میں استعمال کی جائے گی۔

دوسری جانب سے ماہرین معاشیات کا کہنا ہے ورلڈ بینک کی یہ مالی معاونت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر، مالی خسارے اور مہنگائی جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی اداروں کی مدد سے نہ صرف سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گا بلکہ حکومت کو اصلاحاتی ایجنڈا آگے بڑھانے میں بھی سہولت ملے گی۔

 حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل عرصے سے شراکت داری قائم ہے اور ماضی میں بھی مختلف منصوبوں کیلئے مالی اور تکنیکی معاونت فراہم کی جاتی رہی ہے، موجودہ پیکیج کو اسی تسلسل کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے جس سے ملک میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔

واضح رہے کہ ورلڈ بینک اور دیگر عالمی ادارے پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلئے مختلف پروگرامز کے تحت تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ حالیہ اعلان کو ملکی معیشت کیلئے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Advertisement
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 3 دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • 20 گھنٹے قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 18 گھنٹے قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 18 گھنٹے قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 14 گھنٹے قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • ایک دن قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 2 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 15 گھنٹے قبل
Advertisement