تہران : ایران میں 13ویں صدارتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے اور انتخابات میں 4 امیدوار میدان میں ہیں ۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے صدارتی انتخابات میں چار میں سے دو امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے ۔ صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں ابراہیم رئیسی مضبوط ترین امیدوار ہیں ۔ جبکہ ان کے مقابلے میں عبدالناصر ہمتی بھی مضبوط ترین امیدوار ہیں ۔ ایرانی صدارتی انتخابات میں 7 امیدواروں نے حصہ لیا تھا ، تاہم 3امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے تھے ، جس کے بعد اب 4 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے ۔
ایرانی صدارتی عہدے کے لیے امیدوار کو 51 فیصد ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوتے ہیں ۔جبکہ دیگر 2 امیدواروں میں محسن رضائی اور ڈاکٹر امیر حسین غازی شامل ہیں ۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ہر صورت اپنی رائے کا اظہار کریں۔
سیاسی ماہرین کے مطابق نئے ایرانی صدر کو امریکہ سے نیو کلیئر ڈیل کے معاملات کو طے کرنے کے ساتھ ساتھ ایرانی معیشت کو مضبوط کرنے جیسے کئی چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 20 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل




