کراچی : کراچی کے متعدد ویکسی نیشن سینٹرز میں کورونا ویکسین کی قلت برقرار ہے، کراچی کے کئی مراکزمیں ویکسین کا محدوداسٹاک موجود ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبے کے سب سے بڑے ویکسی نیشن مرکز ایکسپوسنٹرکراچی میں رش کے باعث ویکسین کا محدوداسٹاک دستیاب ہے ۔ذرائع کے مطابق شہر کے کئی مراکز کاکوٹہ کم کرکے ویکسین ایکسپو سنٹرکراچی کو دیاجارہا ہے، قطر اسپتال اورنگی ٹاؤن،کورنگی اسپتال نمبر 5،نیوکراچی گورنمنٹ اسپتال میں ویکسین دستیاب نہیں ہے جبکہ ہلال احمر موبائل ویکسی نیشن بھی ایک ہفتے کیلئےبند کردی گئی ہے جبکہ دوسری ڈوز کیلئےشہریوں کو پریشانی کاسامنا ہے ۔
آرٹس کونسل کراچی میں بھی چینی ویکسین کی قلت،سائنوویک کااسٹاک ختم ہوچکا ہے ، آرٹس کونسل میں صرف سائنو فام ویکسین کی پہلی ڈوزلگائی جائے گی۔
خیال رہے کہ دو روز قبل لاہور میں کورونا ویکسین کی قلت کا معاملہ سامنے آیا تھا اورکورونا ویکسین ختم ہونے پر لاہور کے ایکسپو سینٹر کے باہر شہریوں کا رش دیکھا گیا ۔ذرائع کے مطابق پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی ویکسین کا 3 روز کا اسٹاک رہ گیا ہے اور محکمہ صحت پنجاب نے مزید ویکسی نیشن کی ڈیمانڈ کردی ہے۔
ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے،ملک میں اب تک مجموعی طور پر ایک کروڑ 17 لاکھ 83 ہزار 801 خوراکیں استعمال کی جاچکی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 39 افراد انتقال کر گئے جبکہ 1ہزار 043نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار913ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 46ہزار 227ہو گئی ہے ۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- ایک دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- ایک دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- ایک دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- ایک دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 19 گھنٹے قبل







