جی این این سوشل

علاقائی

کراچی : مون سون کی آمد ، نالوں کی صفائی کا کام مکمل نہ ہوسکا

کراچی : صوبائی دارالحکومت کراچی میں مون سون نے دستک دے دی ، شہر کے کئی علاقوں میں بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے تاہم ضلعی انتظامیہ نکاسی آب کے نالوں کی صفائی کاکام تاحال مکمل نہیں کرسکی ہے ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی :  مون سون کی آمد ، نالوں کی صفائی کا کام مکمل نہ ہوسکا
کراچی : مون سون کی آمد ، نالوں کی صفائی کا کام مکمل نہ ہوسکا

تفصیلات کے مطابق  محکمہ موسمیات نے  جون کے آخری ہفتے میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے ،   تاہم پیش گوئی کے باوجود کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے نکاسی آب کے نالوں کی صفائی کو یقینی نہیں بنایا ہے ،میٹروپولٹین کے کچھ علاقوں میں جہاں نالوں کو  صفائی کاکام انتہائی  سست رفتار ی سے چل رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  شہر میں 500سے زائد نالے  ہیں جن میں سے بیشتر بند پڑے ہیں یا  کچھ پر تجاوزات ہیں  ، لہذا شدید بارشوں سے قبل  انہیں  صاف کرنے کی اشد  ضرورت ہے۔

  وفاق اور صوبائی حکومت زبانی جمع خرچ  تک  محدود ہے ،  تجاوزات کےخلاف آپریشن کے باوجود گجر نال مکمل  صاف نہیں کیا جاسکا  ہے جبکہ محمود آباد ، کورنگی ، غربی کے نالوں کا بھی کوئی پرسان حال نہیں ، شدید بارشوں کی صورت میں یہ علاقے پھر زیر آب  آنے کا خدشہ ہے ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم، مرطوب اور ابر الود رہنے کا امکان ہے، جبکہ کراچی میں آج آندھی اور درمیانے درجہ کی بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی بادلوں کے ڈیرے ہیں اور کئی شہروں میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

صوبائی ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی  نے کراچی سمیت سندھ میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کے پیش نظر تمام اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ مون سون کے پیش نظر قبل از وقت حفاظتی اقدامات کرے تاکہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

یاد رہے محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ مختلف علاقوں میں اس سال معمول سےزیادہ بارشیں متوقع ہے، مون سون کاسیزن جولائی سےستمبر3ماہ پرمشتمل ہوتاہے۔اس دوران جنوبی وشمالی پنجاب اورسندھ میں معمول سے زائد بارشیں ہوں گی، جس کے باعث پنجاب، سندھ ،خیبرپختونخواہ  میں اربن فلڈنگ کے خدشات ہیں۔

پاکستان

وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی واپس پہنچ گئے

 واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی واپس پہنچ گئے

وزیر اعلی کے پی کے علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا اسمبلی واپس پہنچ گئے ۔ 

 واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد منظور کرلی گئی تھی ۔

سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرصدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ہوا، دوران اجلاس صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی گمشدگی سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مشرق وسطیٰ پر آل پارٹیز کانفرنس کل ہو گی

آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد فلسطین کی مظلوم عوام کے کے لئے سیاسی یگانگت کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دینا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشرق وسطیٰ پر آل پارٹیز کانفرنس کل ہو گی

 صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان کی میزبانی میں مشرق وسطیٰ پر آل پارٹیز کانفرنس کل ہو گی۔


 وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی اور امیر جماعت اسلامی سے ملاقات میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا تھا ، آل پارٹیز کانفرنس میں ملک بھر کی سیاسی قیادت شریک ہو گی، آل پارٹیز کانفرنس میں مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال، فلسطین میں اسرائیلی جرائم پر غور ہو گا۔
آل پارٹیز کانفرنس کا مقصد فلسطین کی مظلوم عوام کے کے لئے سیاسی یگانگت کے ساتھ یکجہتی کا پیغام دینا ہے، آل پارٹیز کانفرنس فلسطین اور مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔    
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے اے پی سی کل سہ پہر تین بجے ایوان صدر میں ہوگی

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کو کس بات کا خوف ہے ، جلسے کی اجازت کیوں نہیں دیتے ، علی امین گنڈاپور کا خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خطاب

خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنے ہاؤس پر فخر ہے ، میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر پورے پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کو کس بات کا خوف ہے  ، جلسے کی اجازت کیوں نہیں دیتے ، علی امین گنڈاپور کا خیبر پختونخواہ اسمبلی میں خطاب

 وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کی اچانک خیبر پختونخوا اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے اراکین اسمبلی سے مصافحہ کیا ، اس موقع پر پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے نعرے بازی بھی کی ۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہماری نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں جلسہ کرنے کی اجازت کیوں نہیں دی گئی؟ ہمیں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں ملی ، پاکستان کسی کے باپ کا نہیں ہے ، سب کا ملک ہے ۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہم سے پارٹی نشان چھینا گیا ، ہمارے لوگوں کو اغوا کیا گیا ، باقاعدہ پلاننگ سے ہم پر حملہ کیا گیا، ہم نے لاہور میں جلسے کی اجازت مانگی ، ہمیں مویشی منڈی میں جلسے کی اجازت ملی ۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ حکومت کو کس بات کا خوف ہے ، ہمیں جلسے کی اجازت کیوں نہیں دی ، موجودہ اسمبلی میں چھ بندے ایسے نہیں جو الیکشن جیت کر آئے ہوں ۔

خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنے ہاؤس پر فخر ہے ، میں بانی پی ٹی آئی کا ساتھ دینے پر پورے پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، جو مشکل حالات میں بھی عمران خان اور تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے رہے۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام پہنچے جہاں گزشتہ روز سے ان کے غائب ہونے کی متضاد اطلاعات آرہی تھی ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll