جی این این سوشل

پاکستان

پنجاب کی عوام کےلئے ریلیف مفت میں نہیں بلکہ پیسے دے کرلیا ہے، مریم نواز کا مصطفیٰ کمال کو جواب

اگر آپ حکومت سندھ سے بات کریں اور  وہ بھی اپنے عوام کو  یہ ریلیف دیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پنجاب کی عوام کےلئے  ریلیف مفت میں نہیں بلکہ پیسے دے کرلیا ہے، مریم نواز کا مصطفیٰ کمال کو جواب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجاب میں بجلی سستی کرنے کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کی تنقید پر انہیں جواب دیا ہےکہ پیارے مصطفیٰ بھائی، پنجاب نے یہ ریلیف مفت میں نہیں بلکہ پیسے دے کرلیا ہے۔

اس سے قبل مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہم پورے ملک میں بجلی کی ایک جیسی قیمت چاہتے ہیں، نواز شریف کے بجائے پریس کانفرنس وزیراعظم کو پورے ملک کے لیے کرنا چاہیے تھی، کل کی پریس کانفرنس سے دیگر علاقوں کے احساس محرومی میں اضافہ ہوا ہے، صرف پنجاب میں بجلی کی قیمتوں کو کم کرنےکافیصلہ قبول نہیں۔

مصطفیٰ کمال کو جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پیارے مصطفی بھائی، پنجاب نے ریلیف مفت میں نہیں بلکہ عوام کے لیے  پیسے دے کرلیا، اس کے لیے پنجاب نے اپنے بجٹ  سے 45 ارب ادا کیے ہیں، خوشی ہو گی اگر آپ حکومت سندھ سے بات کریں اور  وہ بھی اپنے عوام کو  یہ ریلیف دیں۔

اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ  مریم بی بی آپ کے قیمتی مشورے کا شکریہ،  سندھ حکومت کا سلوک اچھا  ہوتا تو آپ کی پارٹی کی غیرمشروط حمایت کی کیا ضرورت تھی، میں نے پریس کانفرنس میں پنجاب حکومت سے نہیں وزیراعظم سے درخواست کی، وزیراعظم ہمیں بھی پاکستان کا برابرکا شہری سمجھ کر جینےکا حق دیں۔

مصطفیٰ کمال  کا مزید کہنا تھا کہ  وزیراعظم نے سندھ کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کا وعدہ کیا تھا،  ہم صرف وزیراعظم کے وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔

جرم

پنجاب اور سندھ پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے مشترکہ آپریشنز کیے گئے اور یہ تعاون جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب اور سندھ پولیس کا کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: پنجاب کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس عثمان انور نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کے لیے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے رابطہ کیا۔ دونوں صوبوں نے ان مجرموں کو نشانہ بنانے کے لیے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس معاملے پر بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ پنجاب اور سندھ پولیس کے درمیان انٹیلی جنس شیئرنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا جب بھی پنجاب پولیس کو سندھ میں مدد کی ضرورت ہوتی ہے، ہم ان کی مدد کے لیے وہاں موجود ہوتے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں ڈاکوؤں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے مشترکہ آپریشنز کیے گئے اور یہ تعاون جاری ہے۔

آئی جی میمن نے وضاحت کی کہ وہ اور پنجاب کے آئی جی عثمان انور نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سندھ میں گھوٹکی اور کشمور کے سرحدی علاقوں اور پنجاب میں راجن پور اور رحیم یار خان میں پولیس فورسز کی جانب سے مشترکہ کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔


چیلنجز کی وضاحت کرتے ہوئے آئی جی میمن نے کہا کہ کچے کے علاقے میں سرحدوں کا تعین کرنا ایک پیچیدہ کام ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں صوبائی پولیس فورسز اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے والے فعال گروہوں کو ختم کرنے کے لیے اپنی حکمت عملی میں پوری طرح سے منسلک ہیں۔ اس مربوط کوشش سے جلد ہی موثر نتائج کی توقع ہے۔



پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنیوالوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، مریم نواز 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کچے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنیوالوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے، مریم نواز 

رحیم یار خان :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کے لیے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے زخمی پولیس اہلکاروں وسیم ارشد، بلال، فاروق، نبیل شہزاد، زاہد، سعید اور محمد ایوب کی عیادت کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کے والدین اور اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں ہمت افزائی کی۔

زخمی سپاہی بلال نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ان کا حوصلہ بلند ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ ڈیوٹی پر حاضر ہوں گے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمنوں کے خلاف لڑتے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے بلال کی اس بہادری پر انہیں قابل فخر قرار دیا۔

مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کے جوان بھائی اور بیٹے کی مانند ہیں اور ان کی تکلیف میری تکلیف ہے۔ انہوں نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حملہ کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور سٹاف سے بھی ملاقات کی اور انہیں زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، معاون خصوصی راشد نصر اللہ، ایڈیشنل آئی جیز سمیت دیگر پولیس اور انتظامی حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد : بلدیاتی الیکشن مؤخر ہونے کا خطرہ

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے ترمیم کی جائے گی، قانون سازی کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کا خدشہ ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد : بلدیاتی الیکشن مؤخر ہونے کا خطرہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بلائے گئے اجلاس میں اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے ترمیم کی جائے گی، قانون سازی کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کا خدشہ ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرچکا ہے، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll