رؤف حسن نے بھارتی صحافی کے ساتھ حساس امور پر تبادلہ خیال کیا، رؤف حسن کے بھارت کے ساتھ روابط کی تفصیلات سامنےآگئیں


اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن کے بھارت کے ساتھ روابط کی تفصیلات سامنے آئی ہیں جن سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ریاست مخالف بیانیے کی بھارتی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی ہے۔ ان روابط میں بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ واٹس ایپ کے ذریعے کیے گئے رابطے شامل ہیں جو پاکستان کے حساس امور پر مبنی معلومات کے تبادلے پر مشتمل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق رؤف حسن نے بھارتی صحافی کرن تھاپر سے 19 نومبر 2022 کو باضابطہ طور پر رابطہ کیا، جس میں شاہ محمود قریشی کے متوقع انٹرویو پر بات چیت کی گئی۔ اس کے بعد کرن تھاپر نے 24 نومبر 2022 کو جنرل عاصم منیر کے بارے میں اپنے اور رانا بنیرجی (سابق سیکرٹری را) کے ساتھ کیے گئے یوٹیوب انٹرویو کا لنک شیئر کیا۔
رؤف حسن نے بھارتی صحافی کے ساتھ حساس امور پر تبادلہ خیال کیا، جس میں 25 نومبر 2022 کو ایک پاکستانی صحافی کا جنرل عاصم منیر سے متعلق انٹرویو شیئر کیا۔ رؤف حسن نے پاکستانی صحافی کو ناقابل اعتبار قرار دیتے ہوئے بھارتی صحافی کے ساتھ حساس معلومات کا تبادلہ کیا۔
مزید برآں فروری 2023 میں رؤف حسن نے بھارتی موقف کو سراہتے ہوئے پاکستانی موقف پر اعتراض کیا اور یوکرین کے معاملے پر بھارت کی غیر جانبداری کو قابل فہم قرار دیا۔ رؤف حسن نے بھارتی صحافی کو بتایا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا لیکن اطلاعات کے مطابق پاکستان یوکرین کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔
مارچ 2023 میں رؤف حسن نے کرن تھاپر کو بھیجے گئے پیغامات میں بانی پی ٹی آئی کے گھر سے گرفتاریوں کو ریاستی تشدد قرار دیا اور کہا کہ پاکستان ایک خونی انقلاب کے لیے تیار ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق 10 مئی 2023 کو زوم کے ذریعے کرن تھاپر کے ساتھ ریکارڈ کیے گئے انٹرویو اور 11 مئی 2023 کو واٹس ایپ کے ذریعے بھیجے گئے پیغامات میں رؤف حسن نے افواج پاکستان کی نقل و حرکت کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، جس سے غیر ضروری ہیجان پیدا کیا گیا۔
دفاعی ماہرین نے ان روابط کو پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا میں پروپیگنڈا کرنے کی سازش قرار دیا ہے اور رؤف حسن اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔یہ واٹس ایپ پیغامات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ رؤف حسن نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو آمادہ کیا کہ وہ پاک افواج کے خلاف منفی تاثرات پر مبنی بیانیے کی تشہیر کرے۔

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 9 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- ایک دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- ایک دن قبل

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- ایک دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 10 گھنٹے قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 12 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- ایک دن قبل

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- ایک دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 12 گھنٹے قبل

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- ایک دن قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 11 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل






