جی این این سوشل

پاکستان

لیاقت بلوچ اور احسن اقبال کی ملاقات: دھرنا مذاکرات پر بات چیت

مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا اور اس میں دھرنا معاہدے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے مسائل پر غور کیا جائے گا، لیاقت بلوچ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

لیاقت بلوچ اور احسن اقبال کی ملاقات: دھرنا مذاکرات پر بات چیت
لیاقت بلوچ اور احسن اقبال کی ملاقات: دھرنا مذاکرات پر بات چیت

کراچی: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی ہے جس میں دھرنا معاہدہ اور مذاکراتی امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی اس اہم ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دھرنا معاہدے کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی۔

لیاقت بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا اور اس میں دھرنا معاہدے کے حوالے سے اٹھائے جانے والے مسائل پر غور کیا جائے گا۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو ملکی تاریخ کی کمزور ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی کمزوری عوامی مسائل کے حل میں رکاوٹ بن رہی ہے۔

لیاقت بلوچ نے اس بات پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ فارم 45 اور فارم 47 کے تنازع نے حکومتوں کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مسائل عوامی اعتماد کو متاثر کر رہے ہیں اور حکومتوں کو بے وقعت بنا چکے ہیں۔

ملاقات میں دھرنا معاہدے کی شرائط اور ان پر عملدرآمد کے ممکنہ راستوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے اس موقع پر مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا اور یقین دلایا کہ حکومت تمام متعلقہ مسائل پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

اس موقع پر لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی تاکہ ملک میں استحکام اور ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔

پاکستان

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

اس موقع پر تحریک انصاف کے وفد نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں کامیاب مقدمہ لڑنے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد پیش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کا وفد چیئرمین بیرسٹر گوہر کی سربراہی میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلیے اُن کی رہائش گاہ پہنچ گیا۔

اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر پی ٹی آئی وفد کا جے یو آئی کے اعلیٰ عہدیداروں نے پُرجوش استقبال کیا جبکہ فضل الرحمان نے پی ٹی آئی قائدین کو گلے بھی لگایا۔

تحریک انصاف کے وفد کی قیادت چیئرمین بیرسٹر گوہر کررہے ہیں جبکہ دیگر اراکین میں اسد قیصر، سینیٹر شبلی فراز، رؤف حسن اور اخونزادہ یوسفزئی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے وفد نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں کامیاب مقدمہ لڑنے پر مولانا فضل الرحمان کو مبارک باد پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

رابرٹ کینیڈی کا صدارتی الیکشن لڑنے سے دستبرداری کا اعلان

امریکی صدارتی امیدوار کے آزاد امیدوار رابرٹ کینیڈی نے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رابرٹ کینیڈی کا صدارتی الیکشن لڑنے سے دستبرداری کا اعلان

واشنگٹن: آزاد صدارتی امیدوار رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر نے امریکی صدارتی الیکشن لڑنے سے دستبرداری کا اعلان کر دیا اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کر دی۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس اعلان کے چند گھنٹوں بعد کینیڈی ایریزونا میں ٹرمپ کے ساتھ انتخابی مہم میں شامل ہو گئے۔ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے رابرٹ کینیڈی کی حمایت کا خیرمقدم کیا ہے، رابرٹ کینیڈی سابق ڈیموکریٹ صدرجان ایف کینیڈی کے بھتیجے ہیں۔

رابرٹ کینیڈی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے کئے گئے فیصلے کے بعدڈیموکریٹس میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ایک پریس کانفرنس کے دوران رابرٹ کینیڈی نے کہا کہ امریکی صدارتی الیکشن لڑنے سے دستبرداری اور امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈٹرمپ کی حمایت کا اعلان کرتا ہوں۔

دوسری جانب ڈویموکریٹک پارٹی کی صدارتی نامزدگی کیلئے امیدودار  کاملا ہیرس نے گزشتہ روز شکاگو میں پرجوش ہجوم کے سامنے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ ہیرس نے عزم ظاہر کیا کہ نومبر میں ہونے والے انتخابی معرکے میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر ملک میں ایک نئی راہ کا آغاز کریں گی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ مقابلے میں ہلاک

پولیس ذرائع کے مطابق  سی آئی اے کی ٹیم ملزم احسن شاہ کو برآمدگی کیلئے شادباغ لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے سی آئی اے پر فائرنگ کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ مقابلے میں ہلاک

لاہور : بالاج ٹیپو قتل کیس کا مرکزی ملزم احسن شاہ مبینہ مقابلے میں ہلاک ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق  سی آئی اے کی ٹیم ملزم احسن شاہ کو برآمدگی کیلئے شادباغ لے جارہی تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے سی آئی اے پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے کہا  کہ ملزم کے ساتھیوں کی فائرنگ سے احسن شاہ زد میں آکر مارا گیا جبکہ سی آئی اے ٹیم بال بال بچی، شدید زخمی احسن شاہ کو ہسپتال لے جایا گیا، لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔

یاد  رہے 18فروری کوٹیپو ٹرکاں والا کا بیٹا امیر بالاج ٹیپو ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال بلا کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شریک تھا وہاں موجود ایک حملہ آور نے فائرنگ کردی جس سے امیر بالاج ٹیپو قتل اور دو افراد زخمی ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll