بھارت کے مقامی صنعت کار اور اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی بھارت کے نئے امیر ترین شخص بن گئے


نئی دہلی: بھارت کے معروف صنعت کار اور ریلائنس انڈسٹریز کے مالک مکیش امبانی سے امیر ترین ملک کی امیر ترین شخصیت کا اعزاز چھن گیا ہے۔
ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ آٹھ مہینوں میں مکیش امبانی کی دولت میں 25 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے نتیجے میں ان کی مجموعی دولت 10.14 لاکھ کروڑ روپے رہ گئی ہے۔
دوسری جانب بھارت کے مقامی صنعت کار اور اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی کی دولت میں 95 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اب ان کی مجموعی دولت 11.16 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اس حیران کن اضافے کے ساتھ گوتم اڈانی اب بھارت کے نئے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔
بھارت کے ایک معروف تحقیقی اور سرمایہ کاری گروپ ہوُروُن کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ایچ سی ایل ٹیکنالوجیز کے مالک شیو نادر فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں اور ان کی دولت میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کے مالک سائرس ایس پونا والا چوتھے نمبر پر ہیں۔

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 hours ago
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- a day ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 2 days ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 4 hours ago

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 hours ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 4 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 4 hours ago

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- a day ago

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 2 days ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 days ago








