اڈیالہ جیل انتظامیہ کی بانی چیئرمین پی ٹی آئی سہولیات واپس لینے کی خبروں کی تردید
عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات دستیاب ہیں، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل


اڈیالہ جیل کی انتظامیہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سہولیات واپس لینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم نے کہا کہ عمران خان کو جیل مینوئل کے مطابق تمام سہولیات دستیاب ہیں، جیل میں انکی سکیورٹی اور صحت کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ایک انگریزی اخبار روزانہ دیا جاتا ہے اور ان کے پڑھنے کیلئے کتابیں بھی دستیاب ہیں، انہیں ورزش کیلئے مشین اور واک کیلئے جگہ بھی دستیاب ہے۔
سپرنٹنڈنٹ جیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کھانے کیلئے علیحدہ کچن دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی کیلئے عملہ ہر وقت موجود رہتا ہے، بانی پی ٹی آئی کو پڑھنے کیلئے کتابیں بھی دستیاب ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں دو دفعہ فیملی، وکلاء اور سیاسی ملاقاتوں کی اجازت ہے، جیل میں سماعت کے موقع پر بھی بانی پی ٹی آئی ملاقاتیں کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ٹیلی ویژن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
ان کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کے سیل میں گٹر کھلا ہونے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، بشریٰ بی بی کے سیل میں چوہوں کی موجودگی کی خبروں میں بھی صداقت نہیں ہے۔

دریائے چناب میں بھارت سے آنے والا دوسرا بڑا سیلابی ریلا داخل، ہیڈ مرالہ پر ہائی الرٹ
- 9 گھنٹے قبل

جناح ہاؤس کیس: علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت منظور
- 6 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ اور ترک فضائیہ کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات
- 4 گھنٹے قبل

اسلام آباد کی عدالت میں سامعہ حجاب اغوا کیس: ملزم کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور
- 4 گھنٹے قبل

پیوٹن اور شی جن پنگ کی بائیوٹیکنالوجی اور انسانی عمر پر غیر معمولی گفتگوریکارڈ
- 6 گھنٹے قبل

کالا باغ ڈیم: سندھ کے وزیر آبپاشی نے علی امین گنڈاپور کے بیان کو متنازع قرار دے دیا
- 9 گھنٹے قبل

دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب، 500 دیہات خالی، خطرے کی گھنٹی بج گئی
- 6 گھنٹے قبل
افغان زلزلہ زدگان کیلئے پاکستان سے 105 ٹن امدادی سامان روانہ
- 6 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025: شائقین کے لیے ٹکٹ پیکجز کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

کوئٹہ دھماکہ: جلسہ ختم کرانے کی بارہا ہدایت کی، واقعہ کنٹرول سے باہر تھا، حمزہ شفقات
- 9 گھنٹے قبل

سیلاب میں ڈوبی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں: اینٹی کرپشن ان ایکشن
- 7 گھنٹے قبل

سندھ حکومت کا جشن عید میلاد النبی ﷺ پر 5 اور 6 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان
- 4 گھنٹے قبل