پاکستان اور سعودی عرب کا سرمایہ کاری 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان
سعودی وزیر سرمایہ کاری کے مطابق 5 ایم او یوز پر پہلے ہی کام شروع ہو چکا ہے


سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ جب ہم پاکستان آئے تو تین دن کے دوران 27 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے جن کا حجم 2.2 ارب ڈالر تھا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ساتھ گزشتہ روز انتہائی مفید ملاقات ہوئی ، پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی کی منازل طے کریں گے، سعودی عرب نے معاہدوں کی سیاہی خشک ہونے سے قبل ہی عملدر آمد شروع کردی۔
دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ فیوچر انویسٹمنٹ اینیشیٹو سعودی ولی عہد کا ویژنری منصوبہ ہے، جس سے مجھے خطاب کا موقع ملا۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ یہ صرف شروعات تھی، آج دو سے تین ہفتوں بعد ان ایم او یوز کی تعداد 27 سے بڑھ کر 34 ہو گئی ہے۔
سعودی وزیر سرمایہ کاری کے مطابق 5 ایم او یوز پر پہلے ہی کام شروع ہو چکا ہے۔
سعودی وزیر کی جانب سے مزید سرمایہ کاری کے اعلان پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مالی معاملات میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- a day ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 2 hours ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- a day ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- a day ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- a day ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 6 hours ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- a day ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 6 hours ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- an hour ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 days ago








