پاکستان

وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 months ago پر Oct 30th 2024, 11:22 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم محمد شہباز شریف دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

وزیراعظم محمد شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے۔
دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی عزت مآب محمد بن عبدالعزیز الخلیفی ، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران وزیراعظم امیر قطر عزت مآب شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم سے قطر انوسٹمینٹ اتھارٹی اور قطر بزنس میں ایسوسی ایشن کے وفود بھی ملاقات کریں گے۔

 مزید برآں وزیراعظم قطر میوزیم میں “منظر آرٹ ایگزی بیشن  1940 سے اب تک پاکستان میں آرٹ اور آرکیٹیکچر” کا افتتاح کریں گے۔


وفاقی وزراء خواجہ آصف ،جام کمال خان ، محمد اورنگزیب اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔