Advertisement
پاکستان

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل

آئینی بینچ کے سربراہ کیلئے جسٹس امین الدین کا نام فائنل کر لیا گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک سال قبل پر نومبر 5 2024، 9:30 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس، 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا آج پہلا اجلاس ہوا ہے، جس میں 26 ویں ترمیم کی روشنی میں آئینی بینچوں میں ججز کی نامزدگی پر غور کیا گیا اور 7 رکنی آئینی بینچ تشکیل دے دیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ججز جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس امین الدین نے شرکت کی۔اجلاس میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور عثمان اعوان، وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ پیپلز پارٹی کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، مسلم لیگ (ن) کے شیخ آفتاب احمد، پی ٹی آئی کے عمر ایوب اور شبلی فراز بھی شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں خاتون ممبر روشن خورشید بھی شریک تھے۔

ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے سیکرٹریٹ کے قیام پر بات ہوئی جبکہ سپریم کورٹ میں آئینی بینچوں کی تشکیل کے لیے ججز کی نامزدگی پر بھی غور کیا گیا۔

7 رکنی آئینی بینچ تشکیل کا فیصلہ سات پانچ کے تناسب سے ہوا ہے۔ ‏آئینی بینچ سربراہ جسٹس امین الدین ہوں گے، جسٹس امین الدین اور جسٹس عائشہ ملک پنجاب سے آئینی بینچ میں شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس نعیم اخترافغان بلوچستان کے آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس حسن اظہر رضوی سندھ سے آئینی بینچ کا حصہ ہیں۔ جبکہ جسٹس مسرت ہلالی خبیرپختونخوا بینچ میں شامل ہیں۔

آئینی بینچز کی تشکیل کے بعد آئینی بینچ کا سب سے سینئر جج جوڈیشل کمیشن کا رکن بن جائے گا، اگر آئینی بینچ کا سینئر ترین جج پہلے سے کمیشن کا ممبر ہوا تو اس کے بعد کا سینئر جج رکن بن جائے گا، یوں 26 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں جوڈیشل کمیشن 13 ارکان پر مشتمل ہو جائے گا۔

Advertisement
وزیر داخلہ کامنی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

وزیر داخلہ کامنی لانڈرنگ اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

  • 14 گھنٹے قبل
وینزویلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو کو نیویارک کی جیل منتقل کردیا گیا

وینزویلا کے گرفتار صدر نکولس مادورو کو نیویارک کی جیل منتقل کردیا گیا

  • 13 گھنٹے قبل
سرگودھا: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

سرگودھا: ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر جھگڑا، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق،متعدد زخمی

  • 12 گھنٹے قبل
 بنگلا دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا،ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

 بنگلا دیش نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا،ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ

  • 17 گھنٹے قبل
لاہور میں موسیقی سے وابسطہ شخصیات کو رائیلٹی کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

لاہور میں موسیقی سے وابسطہ شخصیات کو رائیلٹی کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

  • 12 گھنٹے قبل
لکی مروت اور بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید

لکی مروت اور بنوں میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 پولیس اہلکار شہید

  • 19 گھنٹے قبل
مٹیاری : ٹرالر اور وین میں تصادم سے 4مسافر جاں بحق،متعدد زخمی

مٹیاری : ٹرالر اور وین میں تصادم سے 4مسافر جاں بحق،متعدد زخمی

  • 13 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ کا وینزویلا میں امریکی  کارروائی پر اظہارِ تشویش،فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست

اقوام متحدہ کا وینزویلا میں امریکی کارروائی پر اظہارِ تشویش،فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست

  • 16 گھنٹے قبل
امریکہ نے افغانستان میں 20 سالہ جنگ اور تعمیر نو پر حتمی رپورٹ جاری کر دی ، کل کتنے ارب ڈالر خرچ ہوئے؟

امریکہ نے افغانستان میں 20 سالہ جنگ اور تعمیر نو پر حتمی رپورٹ جاری کر دی ، کل کتنے ارب ڈالر خرچ ہوئے؟

  • 18 گھنٹے قبل
چارسدہ میں شادی والا گھر ماتم میں تبدیل، مکان کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

چارسدہ میں شادی والا گھر ماتم میں تبدیل، مکان کی چھت گرنے سے 5 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق

  • 17 گھنٹے قبل
کرن جوہرنے’’کبھی خوشی کبھی غم 2‘‘ کی ریلیز کی تیاریاں شروع کردیں،فلم کب ریلیز ہوگی؟

کرن جوہرنے’’کبھی خوشی کبھی غم 2‘‘ کی ریلیز کی تیاریاں شروع کردیں،فلم کب ریلیز ہوگی؟

  • 16 گھنٹے قبل
امریکی حملےکے بعدایلون مسک کا وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس کا اعلان

امریکی حملےکے بعدایلون مسک کا وینزویلا میں مفت انٹرنیٹ سروس کا اعلان

  • 17 گھنٹے قبل
Advertisement