سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کو وفاقی محتسب کی جانب سے بھیجا گیا توہین عدالت کا نوٹس واپس
آئینی بنچ نے سابق جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا


سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کو وفاقی محتسب کی جانب سے بھیجا گیا توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا گیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 6 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس منصور کے خلاف توہین عدالت سے متعلق کیس کی سماعت کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل عدالت میں پیش ہوئے۔
دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی محتسب کی طرف سے جسٹس منصور کو توہین عدالت کا نوٹس دیا گیا تھا جو واپس لے لیا گیا ہے جب کہ وفاقی محتسب نے اپنی متفرق درخواست بھی واپس لے لی ہے۔
اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے یہ کیس تو ایسا لگتا ہے ایک ہائیکورٹ نے دوسری ہائیکورٹ کو نوٹسز کیے ہوں۔
بعد ازاں آئینی بینچ نے وفاقی محتسب کی طرف سے جسٹس منصور علی شاہ کے خلاف توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- a day ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 4 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی
- 2 days ago

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- a day ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 4 days ago

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- a day ago

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 4 days ago





