غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران شہدا کی تعداد 50 سے تجاوزکرگئی ہے


غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 20 فلسطینی جھلس کر شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کے المواصی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس سے سیف زون میں واقع خیموں میں آگ لگ گئی۔
خان یونس میں راکٹ لانچر اور ٹینک حملوں سے بڑی انسانی تباہی کا خدشہ بڑھ گیا، اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو مکمل طور پر خان یونس چھوڑنے کا حکم دے دیا، رفح میں اسرائیلی ٹینک حملوں میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 24 گھنٹوں کے دوران شہدا کی تعداد 50 سے تجاوزکرگئی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی جارحیت سے 44 ہزار 532 فلسطینی شہید ہوگئے، ایک لاکھ 5ہزار 538 زخمی ہوئے۔

توشہ خانہ ٹو کیس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 3گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل
- 3 hours ago

خیبرپختونخوا حکومت کی احساس ای پنشن سسٹم کے اجرا ء کی منظوری
- 3 hours ago

سابق بیوروکریٹ منصور قادر نئے الیکشن کمشنر پی سی بی تعینات
- 3 hours ago

قازقستان کےوزیر خارجہ و نائب وزیراعظم وفد کے ہمراہ 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- an hour ago

سپریم کورٹ کے 4 ججز کا ایک اور مشترکہ خط ،فل کورٹ اجلاس میں شرکت سے انکار
- 3 hours ago

پاکستان اور امریکی کمپنی کے درمیان اہم معدنیات کے شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی معاہدہ
- 7 minutes ago

طلباءکے لیے اچھی خبر،ایچ ای سی نے کامن ویلتھ اسکالر شپس کا اعلان کر دیا
- 2 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کی این ڈی ایم اے کو ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر تیاری مکمل رکھنے کی ہدایت
- 2 hours ago

بی ٹو بی کانفرنس: پاکستان اور چین کے درمیان جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعاون کے 9 بڑے معاہدوں پر دستخط
- 3 hours ago

پی سی بی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کا اعلان کر دیا
- 3 hours ago

سمندر پار پاکستانی ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ہر ممکن سہولت فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم
- 2 hours ago

ترکیہ: ازمیر کے قریب پولیس اسٹیشن پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق
- 3 hours ago