جی این این سوشل

پاکستان

مسافر کی طبیعت کی خرابی کے باعث انڈین طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا

اس سے قبل بھی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی ایئرلائنز کی ہنگامی لینڈنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں سے 2 واقعات جولائی 2022 میں پیش آئے تھے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مسافر کی طبیعت کی خرابی کے باعث انڈین طیارہ کراچی ائیر پورٹ پر لینڈ کر گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ( پی اے اے ) نے کہا ہے کہ گزشتہ شب بھارتی ایئرلائن کے سعودی عرب کے شہر جدہ کے لیے 186 مسافروں کو لانے والے طیارے کو مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑگئی۔

ترجمان پی اے اے نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مسافر کو فوری طور پر دوائیں فراہم کی گئیں، جس کے بعد اس شخص کی حالت میں بہتری آئی، ایک ڈاکٹر کی جانب سے مسافر کو پرواز میں رہنے کے قابل قرار دینے کے بعد پرواز رات 2 بجے کے قریب اپنی منزل جدہ کے لیے روانہ ہوئی۔

پی اے اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انڈیگو ایئرلائن کی پرواز کو جمعہ کی رات 10 بجکر 54 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ’میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ‘ کرنا پڑی۔

اس سے قبل بھی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھارتی ایئرلائنز کی ہنگامی لینڈنگ کے متعدد واقعات پیش آچکے ہیں، جن میں سے 2 واقعات جولائی 2022 میں پیش آئے تھے۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر مسافروں کو طیارے کے اندر ہی رہنے کے لیے کہا گیا تھا، اسپائس جیٹ کا کہنا ہے کہ مسافروں کو بحفاظت اتار لیا گیا، جس کے بعد انہیں دبئی لے جانے کے لیے متبادل طیارہ کراچی بھیجا گیا تھا۔
پروازوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق یہ طیارہ ایئربس اے 321-271 این ایکس ماڈل کا تھا جس کی پرواز نمبر 6 ای 63 تھی۔

موسم

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے لاہور میں سموگ کلین ٹاور نصب

پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کے محکمے کی جانب سے آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف وسیع تر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے لاہور میں سموگ کلین ٹاور نصب

پنجاب حکومت نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تعاون سے لاہور میں سموگ کلین ٹاور نصب کیا ہے۔

یہ ٹاور ہوا میں موجود زہریلے ذرات کو صاف کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے اور شہر میں آلودگی کی سطح کم کرنے میں اہم کردارادا کرے گا۔

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے اسے ایک انقلابی قدم قراردیا ہے ، انہوں نے کہاکہ سموگ کے سنگین مسئلے پر قابوپانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کا تقاضا ہے انہوں ںے کہاکہ یہ ٹاور لاہور پاکستان کیلئے ایک ماڈل ثابت ہوگا۔

ادھر پنجاب کے ماحولیاتی تحفظ کے محکمے کی جانب سے آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف وسیع تر کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور ترکیہ کا میڈیا میں تعاون مضبوط بنانے پراتفاق

پروفیسر فرہیٹن الٹن   نے کہا کہ دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ میں اشتراک سے اسلام مخالف مہم جھوٹی اور گمراہ کن خبروں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور ترکیہ کا میڈیا   میں تعاون مضبوط بنانے پراتفاق

وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے استنبول میں ترکیہ ایوان صدر کے مواصلات کے سربراہ پروفیسر فرہیٹن الٹن  سے ملاقات کی اور میڈیا کے شعبے میں تعاون، عوامی سفارتکاری کے فروغ اور اسلام مخالف رجحان اور جھوٹی خبروں سے نمٹنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں فریقین نے پی ٹی وی  اور ترکیہ کے سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی اور پاکستان میں ترکیہ کے مقبول ڈراموں کی نشریات پر اشتراک کرنے پر اتفاق کیا۔

عطاء اللہ تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان میڈیا کے تعاون کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس اشتراک سے باہمی عوامی رابطے مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ نوجوانوں میں دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کے بارے آگاہی پیدا کی جائے۔

پروفیسر فرہیٹن الٹن   نے کہا کہ دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ میں اشتراک سے اسلام مخالف مہم جھوٹی اور گمراہ کن خبروں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مدارس رجسٹریشن کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کر نے کا فیصلہ

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل لائے جانے کا امکان ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مدارس رجسٹریشن کیلئے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب  کر نے کا فیصلہ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 17 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وزیراعظم کی جانب سے اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدارس رجسٹریشن سے متعلق سوسائٹیز ترمیمی بل لائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی جے یو آئی کی درخواست پر کی گئی ہے، گزشتہ روز کامران مرتضیٰ نے مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے بل میں بعض ترامیم پیش ہونے کا بھی امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll