پاکستان
پاکستان اور ترکیہ کا میڈیا میں تعاون مضبوط بنانے پراتفاق
پروفیسر فرہیٹن الٹن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ میں اشتراک سے اسلام مخالف مہم جھوٹی اور گمراہ کن خبروں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے استنبول میں ترکیہ ایوان صدر کے مواصلات کے سربراہ پروفیسر فرہیٹن الٹن سے ملاقات کی اور میڈیا کے شعبے میں تعاون، عوامی سفارتکاری کے فروغ اور اسلام مخالف رجحان اور جھوٹی خبروں سے نمٹنے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں فریقین نے پی ٹی وی اور ترکیہ کے سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی اور پاکستان میں ترکیہ کے مقبول ڈراموں کی نشریات پر اشتراک کرنے پر اتفاق کیا۔
عطاء اللہ تارڑ نے اظہار خیال کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان میڈیا کے تعاون کے وسیع امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس اشتراک سے باہمی عوامی رابطے مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ نوجوانوں میں دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات کے بارے آگاہی پیدا کی جائے۔
پروفیسر فرہیٹن الٹن نے کہا کہ دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ میں اشتراک سے اسلام مخالف مہم جھوٹی اور گمراہ کن خبروں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔
دنیا
جنوبی کوریا: صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کامیاب،صدارتی فرائض سے معطل
صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کے حق میں 300 اراکین میں سے 204 ارکان نے مواخذے کے لیے ووٹ دیے
جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے خلاف ملک میں مارشل لگانے پر چند روز میں دوسری مرتبہ مواخذے کے لیے ووٹنگ ہوئی جو کامیاب ہو گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول کے خلا مواخذے کی تحریک پر ووٹنگ سے قبل دارالحکومت سیئول میں ہزاروں کی تعداد میں شہری صدر کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کی کامیابی کے لئے ایوان کے دو تہائی ارکان یعنی 200 ووٹ درکار تھے جبکہ اپوزیشن کو صدر کے خلاف مواخذے کے لئے حکومتی بینچز سے بھی کم از کم 8 ووٹ درکار تھے۔ حکومتی بینچز سے صدر کے خلاف ووٹ پڑنے پر مواخذے کی تحریک کامیاب ہو گئی، صدر کے خلاف مواخذے کی تحریک کے حق میں 300 اراکین میں سے 204 ارکان نے مواخذے کے لیے ووٹ دیے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب عدالت فیصلہ کرے گی کہ صدر کو عہدے سے ہٹایا جائے یا نہیں؟
اپوزیشن جماعتوں نے صدر یون سک یول سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کے خلاف پارلیمان میں تحریک عدم اعتماد بھی پیش کی تھی تاہم صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی تحریک ناکام ہو گئی تھی۔
اس موقع پراپوزیشن رہنما کا کہنا تھاکہ صدر کے خلاف مواخذے کے ذریعے ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جمہوریت اب بھی کام کر رہی ہے جیسے اسے کرنا چاہئے، میرا ساتھی قانون سازوں کو مشورہ ہے کہ یہ ہمارے لئے آخری موقع ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل جنوبی کوریا کے صدر یون سوک یول نے ملک میں مارشل لا نافذ کیا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں اور عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آنے پر صدر نے چند گھنٹوں بعد ہی مارشل لا واپس لے لیا تھا۔
اپنے خلاف دوسری مواخذے کی تحریک پیش کیے جانے پر جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول نے آخری وقت تک ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔
پاکستان
وکلا کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم
عدالتیں لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت قائم کی گئی ہیں،نوٹیفکیشن
وفاقی حکومت نے وکلا کے تحفظ کے لیے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں قائم کر دیں۔
اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے وفاق سمیت چاروں صوبوں میں خصوصی عدالتوں کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں سیشن اور ایڈیشنل سیشن ججز کو عدالتی اختیار تفویض کیا جاتا ہے۔
یہ عدالتیں ملک بھر میں وکلا کا تحفظ کریں گی۔
جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق عدالتیں لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت قائم کی گئی ہیں۔ اور یہ اقدام ملک کی تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔
دنیا
اسرائیل کے لبنان میں ڈرون حملے ، حزب اللہ کے رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
گزشتہ سال سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں
اسرائیل نے لبنان میں کیے گئے ڈرون حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے رکن کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ لبنان کے سرحدی علاقے خیام میں کیے گئے ڈرون حملے کے ذریعے حزب اللہ کے رکن کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں اسرائیل کی غزہ میں بھی بمباری جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید 66 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب صیہونی فوج نے لبنان میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پناہ گاہ کے طور پر استعمال کیے جانے والے پوسٹ آفس کو بھی نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سے اب تک غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں میں 44 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں .
-
تفریح ایک دن پہلے
ساؤتھ فلم پشپا2 کے ہیرو الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کر لیا
-
علاقائی 18 گھنٹے پہلے
بلوچستان:تعلیمی اداروں میں سردیوں کی طویل اور مختصر تعطیلات کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں،43 خارجی ہلاک
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
تجارت 11 گھنٹے پہلے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط
-
کھیل ایک دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈماڈل کے تحت ہو گی، آئی سی سی نے منظوری دے دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
چلی میں 6.2 شدت کے زلزلہ سےعمارتیں لرز اٹھیں