Advertisement
پاکستان

آرمی چیف کی زیر صدارت پاک فوج کی سال 2024 کی خدمات

ریاستی پالیسی کے پیش نظر رواں سال سمگلنگ ، بجلی چوری، بھتہ خوری، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 1 2025، 12:08 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
آرمی چیف کی زیر صدارت پاک فوج کی سال 2024 کی خدمات

پاک فوج نے سال2024 میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر(نشانِ امتیازملٹری) کی زیر قیادت پاکستان کے لئے بے مثال خدمات سرانجام دیں۔

ریاست پاکستان کی واضح پالیسی کی بدولت خوارج اوردہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں ، مجموعی طور پر سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف59,775 مختلف نوعیت کے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے،جن میں 925دہشتگردوں بشمول خوارج کو جہنم واصل کیاگیا جبکہ سینکڑوں گرفتار کئے گئے۔

افواج پاکستان،انٹیلی جنس، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے دہشتگردی کے اس ناسور سے نمٹنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر169سے زائد آپریشنز کئے جا رہے ہیں ، رواں سال ان آپریشنز کے دوران 73انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔

جہنم واصل ہونے والے دہشتگردوں میں فدا الرحمن عرف لعل ، ژوب ڈویژن ، علی رحمان عرف طحہ سواتی اور ابو یحییٰ بھی شامل ہیں ، ریاستی اداروں کی بہترین حکمت عملی کے باعث14 مطلوب دہشتگردوں نے ہتھیار ڈال کر خود کو قومی دھارے میں شامل کیا۔

سکیورٹی فورسز کی کامیاب حکمت عملی کے باعث 2خودکش بمباروں کو گرفتار کر کے ملک کو بڑی تباہی سے بچایا گیا ، آرمی چیف کا دہشت گردوں، خوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف واضح اور مضبوط مؤقف ہے۔

انہوں نے پاکستان کے اندر دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ایک پاکستانی کی جان اور حفاظت ہمارے لئے افغانستان سے زیادہ اہم ہے ، اس سال ایک بین الاقوامی جریدے نے بھی آرمی چیف کو دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے خلاف مضبوط آواز بننے پر خراج تحسین پیش کیا۔

واضح ریاستی پالیسی کے پیش نظر رواں سال سمگلنگ ، بجلی چوری، بھتہ خوری، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں ، آرمی چیف کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت رواں سال پاکستان نے اہم سنگ میل عبورکئے۔ اہم ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا۔

غزہ،لبنان اورکشمیر کے مظلوم عوام کے لئے پاکستان اقوام عالم میں ایک مؤثر آواز بن کر ابھرا۔

سال 2024 میں سفارتی سطح پر بھی اہم کامیابی حاصل ہوئی اور پاکستان نے ایس سی او کانفرنس کی میزبانی کی ، کئی اہم ممالک کے سربراہان نے بھی پاکستان کا دورہ کیا اور متعدد معاہدوں پر دستخط کئے۔

معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایس آئی ایف سی نے رواں سال اہم کامیابیاں حاصل کیں ، ایس آئی ایف سی کی معاونت سے متعدد بین الاقوامی ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات مستحکم ہوئے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ترسیلات زر میں اضافہ، مہنگائی میں کمی اور سٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند سطح پر پہنچی ،  پالیسی ریٹ  میں واضح کمی اورڈیفالٹ کا راگ الاپنے والوں کے بیانیہ کی واضح نفی ہوئی۔

خطے میں تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور اہم ممالک کیساتھ تجارت بڑھانے کیلئے این ایل سی نے اہم سنگ میل عبورکیا ، آرمی چیف کا واضح مؤقف ہے کہ قواعد و ضوابط کے بغیر آزادی اظہاررائے تمام معاشروں میں اخلاقی قدروں کی تنزلی کا باعث بن رہی ہے۔

 

 

Advertisement
راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا

  • 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی

  • 13 گھنٹے قبل
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 3 دن قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا

  • 2 دن قبل
پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج

  • 2 دن قبل
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں

  • 2 دن قبل
وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ

  • 10 گھنٹے قبل
پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا

  • 9 گھنٹے قبل
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 2 دن قبل
نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی

  • 2 دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 3 دن قبل
Advertisement