چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس ٹرین کو ٹریک پر 248.5 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جائے گا


بیجنگ:چین نے نئی جنریشن کی بلٹ ٹرین سی آر 450 کا ماڈل متعارف کرواتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے زیادہ تیز رفتار ٹرین بننے کی راہ پر گامزن ہے،چین نے دنیا کی تیز ترین ٹرین کا پروٹوٹائپ ماڈل متعارف کرایا ہے۔
سی آر 450 نامی اس ٹرین کو بیجنگ میں 29 دسمبر کو متعارف کرایا گیا تھا جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 281 میل فی گھنٹہ ہوگی،چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس ٹرین کو ٹریک پر 248.5 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلایا جائے گا۔
چین کے سرکاری اخبار چائنا ڈیلی کے مطابق اس ہائی اسپیڈ ٹرین نے تجارتی آپریشن کی سخت ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 3 ہزار سے زیادہ فرضی اور 2 ہزار سے زیادہ پلیٹ فارم ٹیسٹ کیے ہیں۔
وزرات ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ جب یہ کمرشل سروس کے لیے دستیاب ہوگی تو یہ دنیا کی تیز ترین ٹرین ثابت ہوگی اور چین کی ہی سی آر 400 ٹرین کو پیچھے چھوڑ دے گی،سی آر 400 کو 2017 میں متعارف کرایا گیا تھا اور یہ 217 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرنے والی ٹرین ہے،سی آر آر سی چینگ چون ریلوے وہیکلز اور سی آر آر سی سیفانک کو لمیٹڈ نے سی آر 450 کو تیار کیا ہے،ان اداروں نے اس کی آپریشنل اسپیڈ، توانائی کی بچت، کنٹرول، بریکنگ پرفارمنس اور کم آواز جیسے پہلوؤں کو سراہا ہے۔
اب تک اس ٹرین کے ہزاروں ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں تاکہ اس کی کارکردگی کے ہر پہلو کی جانچ ہوسکے،مگر اب بھی اس کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے اور کمرشل آپریشنز کے تمام معیار پورا کرنے کے لیے تبدیلیاں کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ گزشتہ دہائی کے دوران چین تیز ترین ٹرینوں کی تیاری میں عالمی قائد بن چکا ہے،وہاں ہزاروں کلومیٹر طویل نئے ٹرین ٹریک تعمیر کیے گئے ہیں اور چین کے لگ بھگ ہر کونے میں ٹرینوں سے پہنچنا ممکن ہو چکا ہے۔
ابھی چین کے ریلوے ٹریک کی لمبائی ایک لاکھ 60 ہزار کلومیٹر سے زیادہ ہے جس میں سے 46 ہزار کلومیٹر سے زائد ٹریک تیز ترین ٹرینوں کے لیے ہے،چین میں 700 میل تک سفر کے لیے تیر ترین ٹرینوں کو طیاروں کا مؤثر متبادل تصور کیا جاتا ہے۔
ان ٹرینوں کے ذریعے لوگ بڑے شہروں اور دیہی خطوں میں آسانی اور آرام سے سفر کرتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہواتو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں،گورنر کے پی
- 11 گھنٹے قبل

جھنگ وائلڈ لائف پارک سے قیمتی ہرن چوری، تحقیقات کے لیے دو رکنی کمیٹی قائم
- 10 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے بہاولپور عوامی حقوق پارٹی کو رجسٹر کرلیا، ملک میں سیاسی جماعتوں کی تعداد 167 ہوگئی
- 8 گھنٹے قبل

ملک بھر میں بارش، آندھی اور سیلاب کا خطرہ؛ این ڈی ایم اے کا نیا الرٹ جاری
- 9 گھنٹے قبل

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اگلے ہفتےپاکستان کادورہ کریں گے
- 11 گھنٹے قبل

یوکرینی حملے میں روسی بحریہ کے ڈپٹی چیف میجر جنرل گودکوف سمیت 11 اہلکار ہلاک
- 12 گھنٹے قبل

شگاگو: نائٹ کلب پر اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد ہلاک، 14 زخمی
- 11 گھنٹے قبل

لاہور میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، پولیس رپورٹ
- 12 گھنٹے قبل
غزہ میں اسرائیلی فائرنگ اور بمباری سے شہداء کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی، امدادی مراکز بھی نشانہ
- 10 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے نے 6 سے 10 جولائی تک ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب کا الرٹ جاری کردیا
- 11 گھنٹے قبل

عاشورہ محرم پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل، ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
- 10 گھنٹے قبل