سیکیورٹی فورسز کی قلات میں کارروائی،12 دہشتگرد جہنم واصل،18 فوجی جوان شہید
دہشتگردوںنے روڈ بلاک کرنےکی کوشش کی جس پرسکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا،ترجمان
قلات:بلوچستان کےضلع قلات میں سکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے 18 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں 18 جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات (عامہ آئی ایس پی آر) کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خارجی دہشتگردوں نے روڈ بلاک کرنےکی کوشش کی جس پرسکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے 12 خارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
ترجمان کےمطابق دہشتگردوں کے ساتھ جوابی کارروائی میں ایف سی بلوچستان کے 18 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔
ترجمان کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی رات دہشتگردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری متحرک ہوئے اور سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو کامیابی سے ناکام بنایا۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ مقامی آبادی کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
مراکش کشتی حادثہ: زندہ بچنے والےمزید 7 پاکستانی گھروں کو پہنچ گئے
- 6 گھنٹے قبل
وزیر اعلی مریم نواز نے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے منصوبے کا افتتاح کر دیا
- 6 گھنٹے قبل
ارجن کپور اور راکول پریت سنگھ کی نئی فلم ’میرے ہسبینڈ کی بیوی‘ کا پوسٹر جاری
- 6 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا عہدے سے مستعفی
- 2 گھنٹے قبل
سعودی عرب کی نئی ایئرلائن فلائی ادیل کا پاکستان کے لئے فلائٹ آپریشن کا آغاز
- 2 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل اضا فہ
- 29 منٹ قبل
انسانی اسمگلرز کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کریں گے ، وزیر داخلہ
- 37 منٹ قبل
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کیلئے 10 ایڈیشنل ججز کی منظوری
- 4 گھنٹے قبل
کراچی:پیپلز بس سروس کے کرایوں میں 20 سے 60 فیصد تک اضافہ
- 3 گھنٹے قبل
پنجاب حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا
- 4 گھنٹے قبل
پشاور:صوبائی حکومت کا مستحق خاندانوں کیلئے رمضان پیکیج کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا تیل اور گیس پر 18 فروری سے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل