اس وقت پیپلز بس سروس کا کم سے کم کرایہ 50 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 100 روپے ہے


کراچی:شہر قائد میں چلنے والی پیپلز بس سروس کے کرایوں میں20 سے 60 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔
پیپلز بس سروس کے نئے کرایوں کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق پیپلز بس سروس کے مختلف روٹس پر کرائے 20 سے 60 فیصد بڑھا دیئے گئے ہیں۔
بس انٹظامیہ کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بسوں پر نئے نرخ آویزاں کر دیئے گئے ہیں جن کا اطلاق آج یکم فروری سے ہوگا۔
دوسری جانب کراچی کے شہریوں نے یکمشت 30 روپے کرایہ بڑھانے کو ظلم قرار دیتے ہوئے پرانے کرائے برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ کابینہ نے مئی 2024 میں پیپلز بس سروس کا کرایہ 50 روپے برقرار رکھتے ہوئے عوام کے کے لیے کرائے کی مد میں 29 کروڑ روپے مالیت سبسڈی کی رقم جاری کرنے کی منظور دی تھی۔
اس حوالے سےوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے بتایا گیا کہ پیپلز بس سروس کے لیے نگران حکومت کے دوران 50 روپے کرایہ برقرار رکھا گیا تھا اور یہی کرایہ جنوری تا جون 2024 تک مقرر کیا گیا تھا۔
بسوں کا کرایہ 50 روپے مقرر کرنے کے لیے 57 کروڑ 97 لاکھ 56 ہزار روپے 6 ماہ کی سبسڈی کے طور پر منظور کیے گئے تھے، جس میں سے 28 کروڑ 98 لاکھ 78 ہزار روپے جاری ہو چکے ہیں۔
کابینہ نے بس کا کرایہ 50 روپے برقرار رکھتے ہوئے باقی 28 کروڑ 98 لاکھ 78 ہزار روپے جاری کرنے کی ہدایت کردی تھی۔
خیال رہے کہ اس وقت پیپلز بس سروس کا کم سے کم کرایہ 50 روپے اور زیادہ سے زیادہ کرایہ 100 روپے ہے۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 4 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 18 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 4 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- ایک دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 17 گھنٹے قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 18 گھنٹے قبل





