Advertisement
پاکستان

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ رہے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 24th 2025, 11:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات  میں  مزید اضافہ ہو رہا ہے

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں پر پہنچ رہے ہیں۔

پاکستان کی سعودی عرب کیلئے برآمدات میں بائیس فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ تجارتی حجم چون کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر سے بڑھ کر ستر کروڑ ڈالر ہو گیا ہے۔سعودی سرمایہ کاروں نے پاکستان کے توانائی، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور تعمیراتی شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

سعودی عرب کو آئی ٹی خدمات کی برآمدات کا ہدف پانچ کروڑ ڈالر سے بڑھ کر دس کروڑ ڈالر ہو گیا ہے۔سعودی عرب نے پاکستانی آئی ٹی کمپنیوں کی رجسٹریشن کے عمل میں سہولت کے لئے ایک ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیا ہے۔

Advertisement