Advertisement
پاکستان

پاکستان ریلوے کا کراچی سے پنڈی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کوبند کرنے کا اعلان

پاکستان ریلویزنے مزید 7 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریلوے حکام

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Feb 24th 2025, 11:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان ریلوے کا کراچی سے پنڈی کے درمیان  چلنے والی سرسید ایکسپریس کوبند کرنے کا اعلان

کراچی: پاکستان ریلوے کی جانب سے کراچی اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرین سر سید ایکسپریس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آج ٹرین اپنا سفرمکمل کرنےکے بعد کل سےبند کر دی جائےگی۔
خیال رہے کہ پاکستان ریلوے کی جانب سے سر سید ایکسپریس کو تھرڈپارٹی کنٹریکٹ کےتحت پرائیویٹ کنٹریکٹرکےذریعےچلایاجارہا تھا۔
دوسری جانب پاکستان ریلویزنے مزید 7 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں ہزارہ،کراچی ،بہاؤالدین زکریا ،سکھر ایکسپریس،موئن جودڑواور راولپنڈی پسنجر ٹرین شامل ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دستاویزات کی تیاری میں تاخیر کے باعث بڈز وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی،حکام کا کہنا ہے کہ 7مسافر ٹرینوں کی فنانشل اور ٹیکنیکل بڈز 25 فروری کو وصول کی جائیں گی، ٹیکنیکل بڈز میں کوالیفائی کرنیوالی فرموں کی ہی فنانشل بڈز کھولی جائیں گی۔

Advertisement