کینال روڈ، گلبرگ، جیل روڈ، مال روڈ، جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی


ملک کے مختلف شہروں میں بادلوں کی انٹری ہوگئی، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہور کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، کینال روڈ، گلبرگ، جیل روڈ، مال روڈ، جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں بادل برس پڑے۔
اسلام آباد، راولپنڈی، جھنگ، ملتان میں بھی بارش ہوئی، ڈیرہ اسماعیل خان، سرگودھا، پتوکی، صفدر آباد، ننکانہ صاحب اور سانگلہ ہل میں بھی ابر رحمت ہوئی، ٹانک شہر میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری ہوئی، ہری پور، کرک اور مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔
کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی کردی گئی، محکمہ موسمیات نے ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی۔
ہری پور، کرک اور مضافات میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی کردی گئی۔

پولیس ایف آئی آر درج کرنے کی پابند ہے، انصاف کے دروازے بند نہ کیے جائیں: سپریم کورٹ
- 12 گھنٹے قبل

جے یو آئی کا علی امین گنڈاپور پر وار: چند ماہ کا مہمان وزیراعلیٰ قرار دے دیا
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
میرے بھائی کے خلاف الیکشن جیت کر دکھائیں، علی امین کا فضل الرحمان کو چیلنج
- 12 گھنٹے قبل

فیفا کلب ورلڈ کپ فائنل، چیلسی نے پیرس سینٹ جرمین کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
- 2 گھنٹے قبل

محسن نقوی کی ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات اور زائرین کے مسائل پر تبادلہ خیال
- 12 گھنٹے قبل

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ
- ایک گھنٹہ قبل

سیکریٹری جنرل یو این کا اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک رابط،تنازعات کے حل کیلئے عزم کا اعادہ
- 10 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- ایک گھنٹہ قبل

رہنما تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کے گھر پولیس کا چھاپہ
- 11 گھنٹے قبل

ایرانی صدر مسعود پزشکیان اسرائیلی حملے میں زخمی، ترک میڈیا نے انکشاف کر دیا
- 12 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- ایک گھنٹہ قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل