Advertisement

نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ،بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر میں 3 بچوں سمیت 6 افراد سوار تھے، تمام لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 days ago پر Apr 11th 2025, 9:35 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ،بچوں سمیت  6 افراد ہلاک

نیویارک میں ہیلی کاپٹر دریائے ہڈسن میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق دریائے ہڈسن میں ایک ہیلی کاپٹر کے گرنے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے، حادثہ جیرسی سٹی کے قریب تقریباً سہ پہر 3 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں 3 بچوں سمیت 6 افراد سوار تھے، تمام لاشیں دریا سے نکال لی گئی ہیں۔

میئر نیویارک نے بتایا کہ حادثے میں ہلاک خاندان کا تعلق اسپین سے ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر ہوا میں ہی دو حصوں میں تقسیم ہوگیا تھا اور دریا میں گرنے سے پہلے ملبہ ہوا میں بکھرتا دیکھا گیا۔ 

حادثے کے بعد ہنگامی امدادی ٹیمیں دریا کے دونوں کناروں پر پہنچ گئیں۔ 

حادثے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Advertisement
ڈپلومیسی فورم سے  وزیراعلیٰ  پنجاب کا خطاب ، تعلیم کے شعبے میں انقلابی وژن پیش

ڈپلومیسی فورم سے وزیراعلیٰ پنجاب کا خطاب ، تعلیم کے شعبے میں انقلابی وژن پیش

  • 10 گھنٹے قبل
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 13 گھنٹے قبل
انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب

انٹراپارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے چیئرمین منتخب

  • 10 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مسلم لیگ (ق)کی نئی منتخب قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

وزیراعظم کا مسلم لیگ (ق)کی نئی منتخب قیادت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

  • 6 گھنٹے قبل
ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،وزیرخزانہ

ملکی معیشت درست سمت میں گامزن ہے،وزیرخزانہ

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان اور نائیجیریا کا سکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

پاکستان اور نائیجیریا کا سکیورٹی و دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کا عزم

  • 6 گھنٹے قبل
پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے پشاور  زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  نے پشاور  زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی

  • 10 گھنٹے قبل
گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانے قتل کا راز کھل گیا

گھر کی کھدائی کے دوران انسانی باقیات برآمد، 30 سال پرانے قتل کا راز کھل گیا

  • 12 گھنٹے قبل
یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں نمایاں اضافہ

یورپ میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ میں نمایاں اضافہ

  • 12 گھنٹے قبل
چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے

چوہدری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب ہو گئے

  • 12 گھنٹے قبل
 امریکی کانگریس مین جیک برگمین کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا

 امریکی کانگریس مین جیک برگمین کی قیادت میں امریکی وفد پاکستان پہنچ گیا

  • 6 گھنٹے قبل
پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا

پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا

  • 8 گھنٹے قبل
Advertisement