125 فیصد کا نیا ٹیرف صرف جوابی ٹیرف کے طور پر عائد کیا گیا جو کہ اس 20 فیصد اضافی ٹیرف کے علاوہ ہے، وائٹ ہاؤس


وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر مجموعی امریکی ٹیرف اب 145 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ وہ چینی مصنوعات پر ٹیرف کو 125 فیصد تک بڑھا رہے ہیں، تاہم اب وائٹ ہاؤس نے وضاحت کی ہے کہ یہ اعداد و شمار پہلے سے موجود 20 فیصد ٹیرف کو شامل کیے بغیر دیے گئے تھے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق 125 فیصد کا نیا ٹیرف صرف جوابی ٹیرف کے طور پر عائد کیا گیا جو کہ اس 20 فیصد اضافی ٹیرف کے علاوہ ہے جو چین پر پہلے ہی نافذ کیا جا چکا ہے۔ یہ ابتدائی 20 فیصد ٹیرف چین پر فینٹینیل کی اسمگلنگ روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش تھی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اب ان دونوں ٹیرف کو ملاکر چین پر عائد مجموعی ٹیرف 145 فیصد بن چکا ہے جو غیر معمولی طور پر بلند سطح ہے اور اس کے اثرات نہ صرف امریکی صارفین بلکہ چینی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تجارتی ٹیرف میں 90 روز کے وقفے اور چین کے لیے ٹیرف میں مزید اضافے کا اعلان کیا تھا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھاکہ وہ چین پر عائد تجارتی ٹیرف میں مزید اضافہ کرکے اسے 125 فیصد کررہے ہیں اور اس کا اطلاق فوری پر ہوگا۔ گزشتہ ہفتے عائد کیےگئے جوابی محصولات میں 90 دن کا وقفہ کررہے ہیں اور اس کا اطلاق بھی فوری طور پر ہوگا۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ کینیڈا اور میکسیکو سمیت دیگر ممالک پر عائد کیے گئے جوابی ٹیرف میں 90 روز کا وقفہ کیا گیا ہے جبکہ 10 فیصد بیس لائن ٹیرف بدستور لاگو رہے گا۔
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- ایک دن قبل

روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران آئیوانوو ریجن میں گر کر تباہ،7 افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

صدر مملکت نے پاکستان کے دورے پر آئے انڈونیشین صدر کو نشان پاکستان سے نواز دیا
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- ایک دن قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- ایک دن قبل

برطانیہ نے پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو ملک بدر کر دیا
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- ایک دن قبل

وفاقی حکومت نیب کے ذریعے کسی بھی قسم کے سیاسی انتقام اور کارروائیوں پر یقین نہیں رکھتی،وزیر اعظم
- 2 دن قبل

منفی درجہ حرارت اورشدید برفباری کے باعث مانسہرہ؛ ناران ویلی سیاحوں کیلئےمکمل طور پر بند
- 2 دن قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- ایک دن قبل









