ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی موٹر میکینکس تھے۔ تمام افراد آٹوریپئرشاپ پر کام کرتے تھے۔ تمام افراد کو ہاتھ، پیر باندھ کر قتل کیا گیا۔

پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کو قتل کردیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق بہاولپور سے ہے، سیستان میں پاکستان مخالف تنظیم نے نشانہ بنایا۔ سیکیورٹی فورسز نے لاشیں جائے وقوعہ سے برآمد کر لیں۔ ایرانی حکام نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ حملہ آوروں نے ورکشاپ میں داخل ہوکر واردات کی۔
ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد کے قریب 8 پاکستانیوں کا قتل کیا گیا ہے، قتل ہونے والوں کا تعلق بہاولپور کے علاقے سے ہے۔
سیکیورٹی فورسز نے لاشیں جائے وقوعہ سے برآمد کر لیں، واقعہ مہرستان شہر سے تقریباً 5 کلومیٹر دوراور پاکستانی سرحد سے 100 کلومیٹر دور ہیزآباد میں پیش آیا۔
ذرائع نے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔ ایرانی حکام نے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ حملہ آوروں نے ورکشاپ میں داخل ہوکر واردات کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان افراد کو ایرانی سیستان بلوچستان صوبے میں قتل کیا گیا۔ پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیم کی جانب سے نشانہ بنایا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ پاکستانی موٹر میکینکس تھے۔ تمام افراد آٹوریپئرشاپ پر کام کرتے تھے۔ تمام افراد کو ہاتھ، پیر باندھ کر قتل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ کے افسران جائے وقوعہ روانہ ہو چکے ہیں۔ لاشوں کی تصدیق اور شناخت کا عمل جاری ہے۔ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں دکان کا مالک دلشاد اور بیٹا نعیم شامل ہیں جبکہ جعفر، دانش اور نثار بھی قتل کیے گئے افراد میں شامل ہیں۔

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے جہلم میں بھی پانی چھوڑ دیا
- 2 گھنٹے قبل

ایشیا کپ 2025 کےلیے ٹکٹس کی آنلائن فروخت آج سے شروع
- 3 گھنٹے قبل

راولپنڈی: گاڑی میں دم گھٹنے کے باعث دو بچے جاں بحق ہوگئے
- 2 گھنٹے قبل

ایرانی صدر کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلابی صورتحال میں مدد کی پیشکش
- ایک گھنٹہ قبل

اسحاق ڈار اور آرمینیائی وزیر خارجہ کے مابین ٹیلیفونک رابطہ، سفارتی تعلقات کے قیام پرغور
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان نے سلامتی کونسل کے صدر کی حیثیت سے غزہ کیلئے قرار داد منظور کرائی ، وزیر خارجہ
- 3 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
دیامر :دہشتگردوں کا حملہ، گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے دو اہلکار شہید، ایک زخمی
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ سندھ کی 500 سے زائد کیمپ قائم کرنے اور ریسکیو انتظامات تیز کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

افریقی ملک موریطانیہ کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، درجنوں افراد جاں بحق،100سے زائد لاپتہ
- 4 گھنٹے قبل

تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز: پاکستان کا افغانستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
- 14 منٹ قبل

ترکیے کا اسرائیل سے مکمل تجارتی بائیکاٹ، فضائی و بحری روابط بھی معطل
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریسکیو ورکرز کی حوصلہ افزائی
- 4 گھنٹے قبل