Advertisement
تفریح

میزبان صدا کار فن و ادب کی معروف شخصیت دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں تقریب کا انعقاد

تقریب میں معروف اداکار فردوس جمال، محسن گیلانی ، فرح دیبا ، حسیب پاشا سدرہ نور، سمیت دیگر شریک ہوئے،

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 ماہ قبل پر اپریل 25 2025، 4:34 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
میزبان صدا کار فن و ادب کی معروف شخصیت دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں تقریب کا انعقاد

صوبائی دارالحکومت لاہور میں میزبان صدا کار فن و ادب کی معروف شخصیت دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز شخصیات سمیت عوام نے بھرپور شرکت کی۔
الحمرا آرٹس کونسل میں منعقدہ تقریب میں معروف اداکار فردوس جمال، محسن گیلانی ، فرح دیبا ، حسیب پاشا سدرہ نور، سمیت دیگر شریک ہوئے،تقریب کے روح رواں میاں فراز تھے، تقریب میں شریک گلوکاروں نے گیتوں کے ذریعے خوب سر بکھیرے۔


تقریب میں شریک شخصیات نے دلدار پرویز بھٹی کی فن و ادب کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا فن و ادب سمیت دیگر شعبہ جات میں خدمات پر مختلف شخصیات میں ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے جبکہ لیجنڈ اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Advertisement
Advertisement