Advertisement
تفریح

 عظمیٰ بخاری سے معروف فنکاروں، تھیٹر مالکان،اور ڈرامہ ڈائریکٹرز پروڈیوسرز کی دوبارہ ملاقات

ہر تین ماہ بعد تھیٹرز مالکان اور فنکاروں سے میٹنگ کی جائے گی، ہر صورت فیملی تھیٹرز بنایا جائے گا،وزیر اطلاعات و ثقافت

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 ماہ قبل پر اپریل 25 2025، 4:19 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 عظمیٰ بخاری سے معروف فنکاروں، تھیٹر مالکان،اور ڈرامہ ڈائریکٹرز پروڈیوسرز کی دوبارہ ملاقات

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب و ثقافت عظمیٰ بخاری سے معروف فنکاروں، تھیٹر مالکان، ڈرامہ ڈائریکٹرز پروڈیوسرز  نے دوبارہ ملاقات کی  ہے۔
ملاقات میں تھیٹرز کے مسائل اور نئے قانون سے متعلق تفصیلی بات چیت کی گئی۔
اس دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یکم مئی سے تھیٹر زڈراموں کے اسکرپٹ کی فیس دس ہزار روپے کی جائے گی، تھیٹرز ڈراموں اور خصوصا گانوں کے ذریعے کسی قسم کی فحاشی برداشت نہیں کی جائے گی۔


انہوں نے مزید کہا کہ ہر تین ماہ بعد تھیٹرز مالکان اور فنکاروں سے میٹنگ کی جائے گی، ہر صورت فیملی تھیٹرز بنایا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ صرف پانچ گانوں کی اجازت ہو گی جس میں لباس ، گیتوں کی سلیکشن اور رقص میں فحاشی کی قطعی اجازت نہیں ہو گی۔
 ملاقات کرنیوالوں میں اداکار ناصر چنیوٹی، آغا ماجد، حسن مراد، قیصر پیا، ڈاکٹر اجمل ملک ، قیصر ثنا اللہ خان اور دیگر شامل تھے ۔

Advertisement