Advertisement
تجارت

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 900 روپے کا ہو گیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر May 27th 2025, 6:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط فی تولہ سونا 3 ہزار 600 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 900 روپے کا ہو گیا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 86 روپے گر کر 2 لاکھ 98 ہزار 268 روپے ہوگئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 ہزار 829 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 73 ہزار 422 روپے میں فروخت ہوا۔

ادھر، فی تولہ اور 10گرام چاندی کی قیمتیں بالترتیب 60 روپے اور 52 روپے تنزلی سے 3 ہزار 448 روپے اور 2 ہزار 956 روپے ہوگئیں۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 36 ڈالر گر کر سے 3,295 ڈالر ہو گئی۔

Advertisement