Advertisement

شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، حسن علی اور شاداب خان بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے

شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہوئے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ ایک ماہ قبل پر جون 19 2025، 12:13 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، حسن علی اور شاداب خان بھی بی بی ایل کا حصہ بن گئے

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد رضوان، حسن علی اور شاداب خان بھی بگ بش لیگ (بی بی ایل) کا حصہ بن گئے۔

شاہین آفریدی، محمد رضوان، حارث رؤف اور شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہوئے ہیں۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو برسبین ہیٹ نے منتخب کر لیا جبکہ حارث رؤف ایک بار پھر میلبرن اسٹارز کی جانب سے کھیلیں گے۔ محمد رضوان میلبرن رینیگیڈز کی جانب سے کھیلیں گے جبکہ پاکستان کے شاداب خان کو سڈنی تھنڈر نے ٹیم کا حصہ بنا لیا۔

اس کے علاوہ فاسٹ بولر حسن علی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی جانب سے بی بی ایل کھیلیں گے اور پاکستان کے حسان خان کو میلبرن رینیگیڈز نے منتخب کر لیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) میں معاہدہ ہوا تھا۔

رپورٹس کے مطابق سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو بیس پرائز سے زیادہ معاوضے کی پیشکش کرکے پری سائن کیا تھا۔ بابر اعظم نے بگ بیش لیگ کے لیے سڈنی سکسرز سے تقریباً 10 کروڑ روپے کا معاہدہ کیا تھا۔

سڈنی سکسرز نے بابر اعظم کو پلاٹینم کیٹیگری میں پک کیا تھا، پلاٹینم کیٹیگری کی بیس پرائز تقریباً پونے آٹھ کروڑ روپے ہے۔

Advertisement
وزیراعظم کا برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی پر اظہارِ تشکر

وزیراعظم کا برطانیہ کیلئے پی آئی اے پروازوں کی بحالی پر اظہارِ تشکر

  • 3 گھنٹے قبل
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 گھنٹے قبل
اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے

  • 2 گھنٹے قبل
عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ

  • ایک گھنٹہ قبل
قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی

  • 2 گھنٹے قبل
چین کا ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان

چین کا ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت کا اعلان

  • 6 گھنٹے قبل
عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود  بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا

  • 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا اعلان

وزیراعظم کا ہر دو ماہ بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا

  • ایک گھنٹہ قبل
وفاقی کابینہ  کا بڑا فیصلہ:  ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری

  • 2 گھنٹے قبل
فلم ویلکم ٹو پنجاب ،پنجاب سے نکل کر بلوچستان پہنچ گئی

فلم ویلکم ٹو پنجاب ،پنجاب سے نکل کر بلوچستان پہنچ گئی

  • 3 گھنٹے قبل
ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی

  • 15 منٹ قبل
Advertisement