روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 31 ہزار 963 ہوگئی،اسٹیٹ بینک


اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیلات جاری کر دیں، مالی سال 2025ء میں ایک لاکھ 19 ہزار 185 روشن ڈیجیٹل کھاتے کھولے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 31 ہزار 963 ہوگئی ہے، مالی سال 2025ء میں روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 2.308 ارب ڈالر جمع کرائے گئے، جبکہ ستمبر 2020ء تا جون 2025ء روشن ڈیجیٹل کھاتوں میں 10.563 ارب ڈالر جمع کرائے گئے۔
مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء میں روشن کھاتوں سے 20 کروڑ ڈالر واپس نکلوائے گئے، روشن کھاتوں سے 57 مہینوں میں 1.811 ارب ڈالر واپس نکلوائے گئے، مالی سال 2025ء میں روشن کھاتوں سے 1.55 ارب ڈالر مقامی سطح پر خرچ کیے گئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل کھاتوں سے 57 ماہ میں 6.762 ارب ڈالر مقامی سطح پر خرچ کیے گئے، مالی سال 2025ء کے اختتام پر روشن کھاتوں میں جمع واجب ادا ڈپازٹس 1.99 ارب ڈالر ہیں، مالی سال 2025 میں روشن کھاتوں کے واجب ادا ڈپازٹس 55.8 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 17 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- a day ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- a day ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- an hour ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 days ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 days ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 days ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- a day ago









