طیارہ دوران پرواز ڈھاکا میں کالج کیمپس کی عمارت کے قریب توازن کھو بیٹھا اور حادثے کا شکار ہوا ،میڈیا رپورٹ


ڈھاکہ: بنگلادیش ائیرفورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 4 افراد کے زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میٖڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ دوران پرواز ڈھاکا میں کالج کیمپس کی عمارت کے قریب توازن کھو بیٹھا اور حادثے کا شکار ہوا یہ واقعہ ڈھاکہ کے شمالی علاقے اُتّرا میں پیش آیا۔
بنگلادیشی فضائیہ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے یوئے کہا کہ بنگلہ دیش ایئر فورس کا F-7 BGI تربیتی طیارہ اُتّرا میں گر کر تباہ ہوا۔ یہ طیارہ دوپہر ایک بج کر 6 منٹ پر روانہ ہوا تھا۔
مختلف ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ کالج کے لان کے قریب ایک بڑی آگ لگی ہوئی دکھائی گئی، جہاں سے دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھتے دکھائی دیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ حادثے میں کم از کم چار افراد زخمی ہوئے جنہیں علاقے کے ایک فوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
جبکہ حادثے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا گیا، فائر بریگڈ اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

بھارت کے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کے بعد پنجاب میں سیلابی صورتحال
- 4 گھنٹے قبل

22 اگست تک سندھ اور بلوچستان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
- 5 گھنٹے قبل

کراچی شہر ڈب گیا،طوفانی بارش میں مختلف حادثات میں 11 افراد جاں بحق
- 4 گھنٹے قبل

نائیجیریا :مسجد کے احاطے میں نماز کے دوران فائرنگ، 27 نمازی شہید
- 4 گھنٹے قبل

ای سی سی نے مون سون بارشوں کے متاثرین کے لیے 5 ارب 80 کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کی منظوری دے دی
- 15 گھنٹے قبل

عمران خان نےمحمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے لیے نامزد کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کی آج 54 ویں برسی،فواج پاکستان کا خراج عقیدت
- 4 گھنٹے قبل

کراچی میں موسلا دھار بارش کے بعد کئی علاقے 24 گھنٹے بعد بھی بجلی سے محروم
- 16 منٹ قبل

پنجاب میں 9ویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

9 مئی مقدمات، عمران خان کی اپیلوں پر سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر کی طبیعت ناسازی کے باعث کل تک ملتوی
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور چین اہم شراکت دار، تعلقات مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہیں، چین
- ایک گھنٹہ قبل

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 فلسطینی شہید
- 2 گھنٹے قبل