بنگلا دیش فضائیہ کے تربیتی طیارے کے ہائی اسکول کیمپس پر گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی
رپورٹ کے مطابق طیارہ اچانک ڈھاکا میں کالج کیمپس کی عمارت کے قریب توازن کھو بیٹھا اور حادثے کا شکار ہوا


بنگلا دیش فضائیہ کے تربیتی طیارے کے ہائی اسکول کیمپس پر گرنے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 27 ہوگئی جبکہ 170 سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں طلبہ کی بڑی تعداد شامل ہے، ان کی عمریں 12 سے 16 سال کے درمیاں ہیں۔
بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق طیارہ اچانک ڈھاکا میں کالج کیمپس کی عمارت کے قریب توازن کھو بیٹھا اور حادثے کا شکار ہوا۔ یہ واقعہ ڈھاکہ کے شمالی علاقے اُتّرا میں پیش آیا۔
بنگلادیشی فضائیہ کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے ایک بیان میں اس واقعے کی تصدیق کرتے یوئے کہا کہ بنگلہ دیش ایئر فورس کا F-7 BGI تربیتی طیارہ اُتّرا میں گر کر تباہ ہوا۔ یہ طیارہ دوپہر ایک بج کر 6 منٹ پر روانہ ہوا تھا۔
مختلف ویڈیوز میں دکھایا گیا کہ کالج کے لان کے قریب ایک بڑی آگ لگی ہوئی دکھائی گئی، جہاں سے دھوئیں کے سیاہ بادل اٹھتے دکھائی دیے۔
فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیک آف کے فوراً بعد طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، پائلٹ نے طیارے کو آبادی سے دور لے جانے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکا۔ْ
بنگلادیشی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے سرکاری سطح پر کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم اور ملائیشین ہم منصب کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تہران میں وزیر داخلہ اسکندر مومنی سے ملاقات
- ایک دن قبل
پرائیویٹ حج اسکیم کی بکنگ کے حوالے سے وزارت کا نیا بیان سامنے آگیا
- 3 گھنٹے قبل

عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کردی
- ایک دن قبل
دوسری شادی کیوں کی؟ سینئر اداکار نےوجہ بتادی
- 4 گھنٹے قبل

بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈی جے کراچی میں سروں سے بھری شام سجانےکو تیار
- ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
- 3 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 گھنٹے قبل
شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نیا انکشاف
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا مزید اضافہ
- ایک دن قبل

پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹرز کے خلاف بڑا ایکشن، 8 اداکاراؤں پر پابندی
- ایک دن قبل
ٹیکسلا: ٹک ٹاکر شمسو بی بی کے قتل کا معمہ حل، والد اوربھائی نےقتل کیا
- 3 دن قبل

