9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید و دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا
انسداد دہشت گردی عدالت نے شیر پاؤپل پر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنادی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے رات گئے کوٹ لکھپت جیل میں ملزمان کی موجودگی میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے شیر پاؤپل پر جلاؤ گھیراؤ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت 8 ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنا دی ۔
عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں شاہ محمود قریشی سمیت حمزہ عظیم، اعزاز رفیق، افتخار احمد، رانا تنویر اورزیاس خان کو بَری کیا ۔
اس مقدمے میں عمر سرفراز چیمہ ،ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری ، میاں محمود الرشید، افضال عظیم پاہٹ، علی حسن، خالد قیوم اور ریاض حسین کو 10، 10 سال قید کی سزا سُنائی گئی۔
اس سے قبل منگل کو سرگودھا کی انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو میانوالی میں ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور تھانے کو آگ لگانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر سمیت 36 مجرموں کو 10،10 سال قید کی سزا سُنا دی۔
عدالت نے احمد بچھر کو 60 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ عدالت نے تمام 36 ملزمان کو گرفتار کرنے اور جیل منتقل کرنے کا حکم دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا ردعمل:
عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزا پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام کا عدالتوں پر سے اعتماد اٹھ گیا ہے، آج کے فیصلوں سے ظاہر ہو رہا ہے کہ عدالتیں ناکام ہوگئی ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج متنازع فیصلوں میں ایک نئے فیصلے کا اضافہ ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی اور ساتھیوں نے کہا تھا کہ شفاف ٹرائل کا حق دیا جائے، آئین و قانون کا تقاضا یہی ہے کہ ایک کیس میں مختلف جگہوں پر ٹرائل نہیں ہوسکتا۔

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
- 3 hours ago

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے بحال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
- 5 hours ago

صدر مملکت نے انسداد دہشت گردی ترمیمی بل 2025 کی منظوری دے دی
- 4 hours ago

سندھ میں سیلاب کی پیشگوئی کے پیشِ نظر کچے کے علاقوں سے لوگوں نے نقل مکانی شروع
- 2 hours ago

مغربی افریقہ کے ساحل پر تارکینِ وطن کی کشتی الٹنےسے 70 کے قریب افراد ہلاک
- 4 hours ago

ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی، دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
- 24 minutes ago

مصر: مسافر ٹرین کو خوفناک حادثہ ،3 افراد جاں بحق ،درجنوں زخمی
- 41 minutes ago

لاہور: دو روزہ کلر اینڈ کیم نمائش کامیابی سے اختتام پذیر،ملکی و غیرملکی کمپنیوں کی شرکت
- 19 minutes ago

پی ڈی ایم اےکی خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب کے باعث نقصانات کی رپورٹ جاری
- an hour ago

پاک چین دوستی باہمی اعتماد، احترام اور پرخلوص محبت کی بنیاد پر قائم ہے،وزیر اعظم
- 2 hours ago

وزیر آباد: بروقت طبی امداد نہ ملنے پر سیلاب میں پھنسی خاتون کے 3 نومولود جاں بحق
- 25 minutes ago

عارف والا میں باراتیوں کی کشتی سیلابی ریلے میں پھنس گئی
- 43 minutes ago