حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے جب کہ مقتولہ کی فیملی کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے، ڈی جی ساؤتھ


بوٹ بیسن کےقریب سے میاں بیوی کی لاشیں ملنے کے واقعے پر کراچی پولیس نے 11 افراد کو حراست میں لے لیا۔
ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق کراچی پولیس نے کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہونے کے بعد گوجرانوالہ سے 11 افراد کو حراست میں لیا ہے، حراست میں لیے گئے افراد میں مقتولہ کا بھائی بھی شامل ہے جب کہ مقتولہ کی فیملی کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی ساؤتھ کے مطابق مقتول ساجد کے والد نے 5 افراد کو مقدمے میں نامزد کرنےکا کہا ہے،
واضح رہے کہ کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن میں چائنہ پورٹ کے قریب ملنے والی جوڑے کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جوڑے کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، دونوں کو سر کے پچھلے حصے پر ایک ایک گولی ماری گئی، جائے وقوع سے ملنے والے موبائل فون میں سم نہیں ہے۔
مقتول جوڑے کا نکاح نامہ بھی منظرِ عام پر آ گیا، مرنے والے میاں بیوی تھے، جن کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا۔ دستاویز کے مطابق مقتول ساجد مسیح نے 22 جولائی کو اسلام قبول کیا تھا اور دونوں نے 22 جولائی کو ہی کورٹ میرج کی تھی۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 13 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 7 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 9 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 11 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 12 گھنٹے قبل







