مسافر حسنین اظہر نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر پرتگال جانے کی کوشش کی جبکہ محمد عاطف نامی مسافر غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے لئے ایجنٹوں سے رابطے میں تھا،حکام


ویب ڈیسک :وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے )کے امیگریشن اور انسداد انسانی اسمگلنگ سیلز نے دو مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی ذرائع اختیار کرنے و جعلی رہاہشی کارڈ پر پرتگال جانے کی کوشش کرنے سمیت ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردیں۔
ایف آئی اےحکام کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئرپورٹ سے جعلی دستاویزات اور فراڈ سے بیرون ملک جانے والے 2 مسافروں حسنین اظہر اور محمد عاطف کو آف لوڈ کرکے تحویل میں لے لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ مسافر حسنین اظہر نے جعلی ریزیڈنٹ کارڈ پر پرتگال جانے کی کوشش کی جبکہ محمد عاطف نامی مسافر غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے لئے ایجنٹوں سے رابطے میں تھا۔
دونوں کو مزید کاروائی اور ایجنٹ کی نشاندہی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے بنی۔
دوسری جانب ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ویزا فراڈ اور مائیگرنٹ اسمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کے 2 ملزمان طاہر شہباز اور ربنواز کو اسلام آباد سے گرفتارکرکیا۔
ملزمان شہریوں سے بھاری رقوم وصول کر کے ویزا فراڈ کرنے میں ملوث ہیں ملزمان نے جعل سازی سے 12 معصوم شہریوں کو امریکہ بھجوانے کی کوشش کی۔
حکام کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری امریکی سفارتخانے کی نشاندی پر عمل مین آئی جس پر ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گی جبکہ ملزمان کے دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں۔

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- ایک دن قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 6 گھنٹے قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 2 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 2 دن قبل

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 2 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 4 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 8 گھنٹے قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- ایک دن قبل

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- ایک دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل






