پاک بھارت کشیدگی:پاکستان کی امن کی خواہش کو ہرگز کمزوری نہ سمجھا جائے، عطا تارڈ
عطاتارڑ نے کہا کہ بھارت پانی کو بطور ہتھیا ر استعمال کررہا ہے، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی نہیں کی جا سکتی


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل ا سٹڈیز کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا میں قیام امن پر پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کیا جس میںانہوں نے پہلگام واقعہ پر پاک بھارت تعلقات کی کشیدگی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کو ایک نئےزاویے سے دیکھنے کی ضرورت ہے، پاکستان جنوبی ایشیا میں امن کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ بھارت میں ہندوتوا نظریہ امن کے لیے بڑا خطرہ ہے، بھارت نے جنوبی ایشیا میں امن پسندی کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے، وہ پاکستان میں بھی دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے، پہلگام واقعہ کا ہم پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا، ہم نے دنیا سے کہا کہ پہلگام واقعہ پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں اور ہم نے سفارتی سطح پر دنیا کے سامنے اپنا موقف پیش کیا۔
عطااللہ تارڑ نے کہاکہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ملک ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہم ہرطرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینا جانتےہیں، پاکستان کی امن کی خواہش کو ہماری کمزوری ہرگز نا سمجھاجائے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت پانی کو بطور ہتھیا ر استعمال کررہا ہے، پانی ہماری بقا ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے، بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی نہیں کی جا سکتی۔
وزیراطلاعات نے مسئلہ کشمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے واضح انداز میں کہا کہ اس مسلے کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن ناممکن ہے، معرکہ حق کے بعد مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر دوبارہ زندہ ہوگیا ہے، یہ مسئلہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
ان کا مزیدکہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر کے حل کی بات کی ہے، اب عالمی سطح پر بھارت کی رسوائی ہو رہی ہے اور پاکستان کے قیام امن کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 11 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 10 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 10 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 8 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 6 hours ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 10 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 9 hours ago

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 6 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 6 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 6 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 9 hours ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 11 hours ago