Advertisement

چین میں زیر تعمیر پل گر گیا، 21افراد جاں بحق متعدد لاپتہ

حادثے کے وقت پندرہ مزدور اور ایک پروجیکٹ مینیجر موقع پر موجود تھے،ابتدائی طور پر 7 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی،میڈیا رپورٹ

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 23rd 2025, 11:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین میں زیر تعمیر پل گر گیا، 21افراد جاں بحق متعدد لاپتہ

چین کے صوبے چنھگائی میں ییلو ریور (Yellow River) پر زیرِ تعمیر پل کا درمیانی حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں 21افراد جاں بحق جبکہ 4 لاپتہ ہوگئے۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پل کی تعمیر کے دوران اسٹیل کیبل اچانک ٹوٹ گئی جس کے باعث پل کا درمیانی حصہ ٹوٹ کر دریا میں جا گرا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے وقت پندرہ مزدور اور ایک پروجیکٹ مینیجر موقع پر موجود تھے،ابتدائی طور پر 7 افراد کی ہلاکت کی اطلاع دی گئی تھی تاہم بعد میں یہ تعداد 21 تک پہنچ گئی جبکہ چار افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثےکے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاقے کے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو بہتر طبی امداد دی جار رہی ہے۔

چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی جاری کی گئی ایک ویڈیو میں پل کے محرابی حصے کو اچانک ٹوٹتے ہوئے اور نیچے دریا میں گرتے ہوئے دکھایا گیا۔

Advertisement
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 دن قبل
فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 5 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 5 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 2 دن قبل
ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار

  • ایک دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • 3 دن قبل
روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک

  • ایک دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 4 دن قبل
Advertisement