خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے سندھ حکومت کا مفت الیکٹرک بائیک اسکیم کا آغاز
اسکیم کے تحت 20 فیصد بائیکس اقلیتی خواتین کے لیے مخص کی گئی ہیں جبکہ اہلیت کے لیے عمر کی حد 20 سے 45 سال رکھی گئی ہے، ترجمان


کراچی: سندھ حکومت نے خواتین کو بااختیار بنانے اور سفری اخراجات میں کمی کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔
ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ نے صنعتی اداروں میں کام کرنے والی خواتین کو 10 ہزار مفت الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر محنت شاہد عبدالسلام تھہیم کا کہنا ہے کہ یہ سکیم نہ صرف خواتین کی نقل و حرکت کو آسان بنائے گی بلکہ ان کے اخراجات میں کمی، حفاظت میں بہتری اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی کا باعث بھی بنے گی ۔
انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کی ترقی کے بغیر ملک کی ترقی ممکن نہیں، اسکیم کا مقصد خواتین کو محفوظ اور با وقار سفری سہولت دینا ہے۔
ترجمان سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ کے مطابق اسکیم کے تحت 20 فیصد بائیکس اقلیتی خواتین کے لیے مخص کی گئی ہیں جبکہ اہلیت کے لیے عمر کی حد 20 سے 45 سال رکھی گئی ہےاور اہل امیدواروں کے انتخاب کے لیے ڈیجیٹل قرعہ اندازی کی جائے گی۔
درخواست گزار کو ڈرائیونگ لائیسنس لینے کے لیے 60 دن کی مہلت دی جائے گی۔
اس کے علاوہ درخواست گزار خواتین اپنے کاغذات سندھ ورکرز ویلفئیر بورڈ کی ویب سائٹ (WWBS ) کے ذریعے جمع کروا سکتی ہیں۔ درخواستوں کی تصدیق ای او بی آئی /سیسی اور متعلقہ آجر کے سرٹیفیکیٹ کے ذریعے کی جائے گی۔

لاہورمیں اسٹیج اداکارہ اقرا خان پر فائرنگ،پنجابی تھیٹر سیل کر دیا گیا
- 2 منٹ قبل

پنجاب پبلک سیفٹی موبائل ایپ اب بغیر انٹرنیٹ دستیاب ہو گی
- ایک گھنٹہ قبل

نیپال: کامیاب پرتشدد مظاہروں کے بعد پارلیمنٹ تحلیل،سابق چیف جسٹس عبوری وزیر اعظم مقرر
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کی قطر پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
- 15 گھنٹے قبل

پنجاب حکومت کا میانوالی میں 15ستمبر سے الیکٹرک بس سروس شرو ع کرنے کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل
روس : 7.4 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی،سونامی کی وارننگ جاری
- 2 گھنٹے قبل

بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلہ سندھ میں داخل،گھوٹکی میں متعدد زائد دیہات زیر آب
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کےمعروف اداکارعشرت عباس انتقال کرگئے
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا سیلاب سے متاثرہ قصور سیکٹر، جلال پور پیر والا اور ملتان میں فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ
- 2 گھنٹے قبل

فلسطینی عوام کو حق خود ارادیت حاصل ہے اور پاکستان ان کے ساتھ کھڑا ہے،عاصم افتخار
- ایک گھنٹہ قبل

محکمہ موسمیات کی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 3 گھنٹے قبل