پاکستان اور بنگلادیش کا دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ پر اتفاق
، دونوں ممالک کے تعلقات صدیوں پر محیط مشترکہ روایات، اسلامی ورثے، سماجی اقدار اور ادبی اظہار پر استوار ہیں،اسحاق ڈار


ڈھاکہ: وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلادیش کے مشیر خارجہ امور محمد توحید حسین اور مشیر تجارت بشیر الدین سے ڈھاکہ میں اہم ملاقاتیں کی ہیں جن میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈھاکہ میں دوران ملاقات دونوں ممالک کے وفود کے درمیان اعلیٰ سطح پر مذاکرات ہوئے جن میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی و تجارتی تعاون اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر اعلیٰ سطح پر روابط، عوامی سطح پر روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم و استعداد کار میں اضافے کے منصوبے اور انسانی بنیادوں پر تعاون بھی زیرِ بحث آئے، علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر غور کیا گیا، سارک کی بحالی، مسئلہ فلسطین اور روہنگیا بحران کے حل پر زور دیا گیا۔

وزارت خارجہ کے مطابق خوشگوار ماحول میں ہونے والی ملاقات میں فریقین نے دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات مثبت اور خوشگوار ماحول میں ہوئے جو دونوں ممالک کے درمیان موجود خیرسگالی اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، مذاکرات میں دونوں ممالک کے متعلقہ شعبوں کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔
اس موقع پر بنگلادیش کے مشیر خارجہ امور نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا۔
علاوہ ازیں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے مشیر برائے تجارت شیخ بشیرالدین کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال ہوا، جس میں خاص طور پر تجارت میں اضافے اور روابط کے فروغ پر توجہ دی گئی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرِ تجارت جام کمال خان بھی اس ملاقات میں شریک ہوئے جہاں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
گورنر بنگلادیش بینک، ایگزیکٹو چیئرمین بنگلادیش انویسٹمنٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، چیئرمین ٹریڈنگ کارپوریشن، چیئرمین سول ایوی ایشن اتھارٹی، ایکٹنگ وائس چیئرمین ایکسپورٹ پروموشن بیورو، بنگلا دیش کے کامرس و ایوی ایشن کے سیکرٹری، چیئرمین نیشنل بورڈ آف ریونیو بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان وزرائے سطح کے مذاکرات میں متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط ہوئے، معاہدے میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈر کے لیے ویزا فری انٹری بھی شامل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ معاہدوں میں فارن سروسز اکیڈیمیزمیں تعاون، آئی ایس ایس آئی اور بنگلہ دیش سٹریٹحک اسٹڈیز انسٹیٹیوٹ کے درمیان تعاون کا معاہدہ شامل ہے۔
علاوہ ازاں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی فروغ کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط ہوئے۔
اس سے قبل پاکستان کے ہائی کمشنر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے لیے استقبالیہ دیا جس میں بنگلا دیشی حکومت کے مشیران، بیوروکریٹس، سیاسی جماعتوں کی قیادت، وائس چانسلرز، دانشور اور تھنک ٹینکس کے ارکان، کھلاڑی، فنکار، صحافی، ریٹائرڈ جرنیل اور دیگر شریک ہوئے۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی عوام کے بنگلا دیشی عوام کے لیے برادرانہ جذبات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات صدیوں پر محیط مشترکہ روایات، اسلامی ورثے، سماجی اقدار اور ادبی اظہار پر استوار ہیں۔
انہوں نے بنگلا دیش کے عوام کے لیے ہم آہنگی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان بنگلا دیش کے ساتھ ایک تعمیری اور مستقبل کی طرف دیکھنے والے تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔
واضح رہے کہ یہ پاکستان کہ کسی بھی وزیرِ خارجہ کا تقریباً 13 برس بعد بنگلہ دیش کا پہلا دورہ کیا ہے، اس سے قبل آخری بار پاکستان کی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے نومبر 2012 میں 6 گھنٹے کا مختصر دورہ کیا تھا، تاکہ اس وقت کی وزیرِاعظم شیخ حسینہ کو اسلام آباد میں ہونے والے ایک سربراہی اجلاس میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی جا سکے۔

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- ایک دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 4 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 16 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 3 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 4 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 4 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 19 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 3 دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 21 گھنٹے قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 3 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 3 دن قبل



