پنجاب حکومت کی مزدور دوست پالیسی ، صنعتی کارکنوں کو فلیٹوں کی الاٹمنٹ کا سلسلہ شروع
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی ورکرز سے فلیٹ کی الاٹمنٹ کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئیں


پنجاب حکومت کے مزدور دوست پالیسی کے ثمرات سامنے آنے لگے، صنعتی کارکنوں کو فلیٹوں کی الاٹمنٹ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی ورکرز سے فلیٹ کی الاٹمنٹ کے لیے درخواستیں طلب کر لی گئیں، انتقال کرجانے والے صنعتی کارکنوں کی بیوگان کے لیے بھی 3فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے، اسی طرح معذور ورکرز کا بھی فلیٹ الاٹمنٹ میں 2فیصد کوٹہ ہوگا۔
پنجاب ورکرز ویلفیئر فنڈ نے ورکرز ویلفیئر کمپلیکس سندر انڈسٹریل سٹیٹ قصور فیز ون میں الاٹمنٹ کی کارروائی کا آغاز کردیا، ورکرز ویلفیئر کمپلیکس میں صنعتی کارکنوں کو 720فلیٹ دیے جائیں گے۔
ضلع لاہور اور قصور کے صنعتی کارکنوں کے لئے گھر بیٹھے ویب سائٹ سے درخواست فارم حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، فلیٹ الاٹمنٹ کے لئے ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر نارتھ و ساؤتھ اور ڈپٹی ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر قصور کے دفتر سے بھی فارم حاصل کئے جاسکتے ہیں۔
ضلع قصور کے صنعتی ورکرز کے لئے دو تہائی اور ضلع لاہور کے ورکرز کے لئے ایک تہائی ہاؤسنگ یونٹ کوٹہ مقررکیا گیا ہے، درخواستیں جمع کرانے کے لیے 8 ستمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

پاکستانی وزیر مصدق ملک سے باضابطہ دوطرفہ بات چیت نہیں ہوئی: بھارتی وزیر ثقافت
- 2 دن قبل

جینسن ہوانگ امریکی ٹیک کمپنی اینوڈیا کے دوبارہ سی ای او تعینات
- 2 دن قبل

کراچی ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گرگئیں، ایک شخص جاں بحق، 6 زخمی
- 7 گھنٹے قبل

ہیروئن اسمگلنگ کا الزام: مکہ مکرمہ میں 3 پاکستانی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل
پاکستان میں سونے کے خریداروں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 4 گھنٹے قبل

مولانا فضل الرحمان کی لاہور رہائش کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت
- ایک دن قبل

شینزو۔24 خلائی جہاز کامیابی سے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے منسلک ہوگیا، پاکستانی خلا باز ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے
- 8 گھنٹے قبل

مظفرگڑھ: سفاک باپ نے دوبیٹیوں کو قتل کرڈالا
- ایک دن قبل

تاریخی لمحہ: پاکستان کے پہلے خلا باز بدھ کو خلائی سفر پر روانہ ہوں گے
- ایک دن قبل

ملائیشیا کا پاکستان کے ساتھ دفاعی تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پی ایس ایل 12 کا افتتاحی میچ پشاور میں کھیلا جائے گا، چیئرمین پی سی بی کا اعلان
- 2 دن قبل

دلجیت دوسانجھ کا منیر نیازی کے اشعار سے ناقدین کو جواب
- 2 دن قبل








