Advertisement
تجارت

کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام 

ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا تاہم آج کسی قسم کا کوئی ردوبدل نہیں ہوا، صرافہ ایسو سی ایشن

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر Aug 25th 2025, 5:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں استحکام 

کراچی :کاروباری ہفتے کے پہلے روز ملک بھر میںسونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے پر برقرار ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے پر مستحکم رہی۔ 

خیال رہے کہ ہفتے کے روز سونے کی قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا تاہم آج کسی قسم کا کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ 
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 3 ہزار 371 ڈالر فی اونس پر مستحکم ہے۔ 

 

Advertisement