Advertisement
پاکستان

چناب، راوی اور ستلج میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

بہاولنگر سے 89 ہزار868 افراد ، اوکاڑہ سے 2 ہزار جبکہ قصور سے 14 ہزار140 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، این ڈی ایم اے

GNN Web Desk
شائع شدہ 8 hours ago پر Aug 26th 2025, 2:30 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چناب، راوی اور ستلج میں آئندہ 48 گھنٹوں میں  اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ

پی ڈی ایم اے نے چناب، راوی اور ستلج میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اونچے سے انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا، راولپنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں بھی شہری سیلاب کا امکان ہے جبکہ دریائی علاقوں سے ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بہاولنگر سے 89 ہزار868 افراد جبکہ قصور سے 14 ہزار140 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے، اوکاڑہ سے 2 ہزار سے زائد افراد جبکہ بہاولپور، وہاڑی اور پاکپتن سے بھی سینکڑوں افراد کا انخلا کیا جا چکا ہے۔

سیلاب کا الرٹ جاری ہونے پر تقریبا 40 ہزار افراد پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے صوبے میں متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن اضلاع کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا گیا ہے ان میں لاہور، ساہیوال، ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، قصور، اوکاڑہ، پاکپتن، وہاڑی، بہاولنگر، لودھراں، بہاولپور، ملتان اور مظفرگڑھ شامل ہیں۔

ترجمان ریسکیو پنجاب نے ایک بیان میں بتایا کہ انسانی انخلا دریائے سندھ، چناب، راوی، ستلج اور جہلم کے ملحقہ علاقوں سے کیا گیا۔

دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پرپانی کا بہاؤ 1 لاکھ 95 ہزار کیوسک سے بڑھ گیا ہے، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 4 ہزاراور اخراج 98 ہزارکیوسک ہے۔

دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 90 ہزار کیوسک ہے یعنی درمیانے درجے کا سیلاب ہے، دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا جارہا ہے جو نچلے درجے کا سیلاب ہے، آج رات شاہدرہ سے 60 سے 70 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرے گا، بلوکی 27 ہزار اور ہیڈ سدنائی میں پانی کا بہاؤ 12 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے چناب خانکی میں پانی کی آمد 91 ہزار اور اخراج 84 ہزار ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 1 لاکھ 7 ہزار اور اخراج 89 ہزار کیوسک ہے جبکہ بھارت کی جانب سے 3 لاکھ کیوسک کے سیلابی ریلے کی آمد کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر لوگوں کی نقل مکانی کے لیے مساجد میں اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

ڈیرہ غازی خان کی رودکوہیوں میں بھی فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے، نالہ ایک، ڈیک اور بسنتر میں نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، نالہ بئیں اور نالہ پلکھو میں درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔

دوسری طرف دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب آ گیا جہاں پا نی کی آمد 2 لاکھ 17 ہزار 490 کیوسک ریکارڈ کی گئی، سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے، تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور گڈوپر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے انخلا کے لیے رینجرز،فوج اورپولیس کی مدد حاصل کرلی، انتظامیہ کی جانب سے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دریائے ستلج میں بہاولپور اور بہاولنگر کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سے مزید کئی دیہات زیر آب آگئے، مکانات اور ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچا۔

بستی جانن والی، بستی بھٹیاں اور چاویکا میں بند ٹوٹنے سے پانی فصلوں میں داخل ہو گیا، متعدد آبادیاں پانی میں ڈوب گئیں، کئی دیہات کے بہاولنگر سے زمینی رابطے منقطع ہو گئے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں۔

دریائے ستلج میں بابا فرید پل پاکپتن کے مقام پر 90 ہزار کیوسک کا ریلا گزر رہا ہے، تین ہزار متاثرین نقل مکانی کرکے محفوظ مقام پر منتقل ہو گئے، سیلاب کے باعث درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

بورے والا میں ساہوکا اور ملحقہ آبادیاں زیر آب آگئیں، ساہوکا چشتیاں روڈ میں شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے سیکڑوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، سیلابی صورت حال کے باعث کشتیوں کےذریعے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔

چنیوٹ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، ضلعی انتظامیہ نے لوگوں کو مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی، ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 8 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کر دیے گئے،  سانپ کے کاٹنے کی ادویات سمیت تمام ادویات کیمپ میں دستیاب ہیں۔

منچن آباد میں موضع رتیکا اور لالہ امر سنگھ سمیت متعدد دیہات کے عارضی حفاظتی بند ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آ چکی ہے، دھان، کپاس اور مکئی کی فصلوں میں پانی داخل ہو گیا جبکہ سیلابی پانی سے متعدد بستیوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہے۔

عارف والا کی بستی صابوکا، یسین کے، بلاڑہ دلاور، بلاڑہ ارجن کا سمیت مزید علاقے پانی میں ڈوب گئے، رابطہ سڑکیں ٹوٹنے سے متعدد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا، ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی زیر آب آ چکی ہے، ضلعی انتظامیہ نے مزید درجنوں دیہات فوری خالی کرنے کی ہدایت کی۔

قدرتی آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق رواں برس 26 جون سے جاری مون سون کی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال، بادل پھٹنے، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر واقعات میں ملک بھر میں اب تک 750 سے زائد اموات ہو چکی ہیں، سینکڑوں لوگ زخمی ہیں جبکہ گھروں اور املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف حصوں میں 23 سے 30 اگست تک شدید بارشوں، پہاڑی تودے گرنے سیلاب اور نشیبی علاقوں کے زیر آب آنے کا الرٹ جاری کیا ہے۔

Advertisement
اگلے ماہ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی  کی رہائی کے لیے جلسہ کرنے جا رہے ہیں، گوہرخان

اگلے ماہ عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی کی رہائی کے لیے جلسہ کرنے جا رہے ہیں، گوہرخان

  • 2 گھنٹے قبل
بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے راوی میں قائم ڈیم کے گیٹس کھول دیے

بھارت کی آبی جارحیت جاری، دریائے راوی میں قائم ڈیم کے گیٹس کھول دیے

  • ایک گھنٹہ قبل
 بھارت کی آبی جارحیت جاری،دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب،درجنوں دیہات زیر آب

 بھارت کی آبی جارحیت جاری،دریائے ستلج اور راوی میں اونچے درجے کا سیلاب،درجنوں دیہات زیر آب

  • ایک گھنٹہ قبل
لاہور: لالی وڈ کے معروف فلم رائٹر،اور مصنف ناصر ادیب کے اعزاز میں  تقریب

لاہور: لالی وڈ کے معروف فلم رائٹر،اور مصنف ناصر ادیب کے اعزاز میں تقریب

  • 11 منٹ قبل
انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی ،روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا

انٹرنیٹ قوانین کی خلاف ورزی ،روس نے گوگل پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 4 منٹ قبل
کوئٹہ:صوبائی حکومت کا ’بینک آف بلوچستان‘ کے قیام کا اعلان

کوئٹہ:صوبائی حکومت کا ’بینک آف بلوچستان‘ کے قیام کا اعلان

  • 5 گھنٹے قبل
دیر بالا : پولیس اور سی سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 9دہشت گرد ہلاک، دو شہری شہید

دیر بالا : پولیس اور سی سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 9دہشت گرد ہلاک، دو شہری شہید

  • 4 گھنٹے قبل
بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردجہنم واصل

بلوچستان :سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی،فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردجہنم واصل

  • 3 گھنٹے قبل
بولان: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن دم توڑ گئے

بولان: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن دم توڑ گئے

  • 4 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا

بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا

  • 5 گھنٹے قبل
کیا روزانہ پستہ کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ ماہرین نے  وضاحت کر دی

کیا روزانہ پستہ کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ ماہرین نے وضاحت کر دی

  • 5 گھنٹے قبل
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement