خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیسز رپورٹ
رواں سال پاکستان میں پولیو وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے


نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) کے مطابق جنوبی خیبر پختونخوا کے علاقوں ٹانک اور شمالی وزیرستان میں پولیو وائرس کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، متاثرہ دونوں بچے پولیو وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ رواں سال پاکستان میں پولیو وائرس کے مجموعی مریضوں کی تعداد 23 ہوگئی ہے
این ای او سی کا کہنا ہے کہ ان نئے کیسز کے بعد ۔ ملک بھر میں پولیو وائرس کےبڑھتے خدشات کےپیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکرٹریز کو ذاتی طور پر 27 اگست کو وزیر اعظم ہاؤس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں ملک گیر انسدادِ پولیو حکمتِ عملی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق ملک کے 75 سے زائد اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ اس سے قبل ملک کے 4 علاقوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم پائی گئی تھی جن میں دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی سب سے خطرناک قسم بھی پائی جا چکی ہے۔
این ای او سی کے مطابق ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم یکم سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس دوران پانچ سال سے کم عمر کے دو کروڑ 80 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ یہ مہم چاروں صوبوں اور تمام ریجنز کے 99 اضلاع میں منعقد کی جائے گی۔

نہانے کے دوران انگلیاں جھُری دار کیوں ہو جاتی ہیں؟ ماہرین نے اصل وجہ بتا دی
- an hour ago

یو اے ای میں عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سرکاری و نجی ملازمین کے لیے 3 چھٹیوں کا اعلان
- 2 hours ago

وفاقی تعلیمی بورڈ کا انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان، طالبات بازی لے گئیں
- 3 hours ago
کیا روزانہ پستہ کھانا صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ ماہرین نے وضاحت کر دی
- an hour ago

وزیراعظم سے ایئر چیف کی ملاقات، پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال
- 2 hours ago

چناب، راوی اور ستلج میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ
- 4 hours ago

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
- 4 hours ago

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل
- 41 minutes ago

بانی پی ٹی آئی نے سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ منظور کرنے سے انکار کردیا
- an hour ago

بولان: کوئلے کی کان میں گیس بھرنے سے 3 کان کن دم توڑ گئے
- an hour ago

کوئٹہ:صوبائی حکومت کا ’بینک آف بلوچستان‘ کے قیام کا اعلان
- an hour ago

دیر بالا : پولیس اور سی سی ٹی ڈی کا مشترکہ آپریشن ، 9دہشت گرد ہلاک، دو شہری شہید
- 18 minutes ago