یہ جہاز بین الاقوامی پانیوں میں تھا اور امریکا کے لیے غیر قانونی منشیات لے جا رہا تھا، صدر ٹرمپ


امریکا نے وینزویلا کے ساحل کے قریب منشیات بردارکشتی پر حملہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی امریکی ملک وینزویلا سے منشیات بردارکشتی روانہ ہوئی جسے امریکی فوجیوں نے نشانہ بنایا، کشتی حملے کی وجہ سے مکمل تباہ اور کشتی میں سوار 11 منشیات فروش بھی ہلاک ہوگئے۔
اس حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ منگل کو ہونے والی امریکی فوجی کارروائی میں وینزویلا کے گینگ ٹرین ڈی آراگوا کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا، یہ جہاز بین الاقوامی پانیوں میں تھا اور امریکا کے لیے غیر قانونی منشیات لے جا رہا تھا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ایک چھوٹی کشتی کو جلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
دوسری جانب وینزویلا کے وزیر مواصلات نے سوشل میڈیا پربغیر ثبوت دیے ٹرمپ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ویڈیو قرار دیا۔

سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبد الوحید کاکڑ انتقال کرگئے
- 3 days ago

بھارتی سکیورٹی فورس نے سرکریک سے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا
- 3 days ago

لاہور: لام فیشن ویک کا آغاز، شوبز ستاروں کی ماڈلز کے ہمراہ ریمپ پر واک
- 5 days ago

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر
- 2 days ago

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی
- 3 days ago

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی
- 2 days ago

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، شرح سود میں اضافہ
- 3 days ago

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک
- 7 hours ago

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور
- 2 days ago

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے
- 2 days ago

شاہکار’دیوداس‘ اسٹیج پر پیش کیا جائے گا
- 3 days ago

ایرانی صدر پزشکیان کا مکہ دفاعی معاہدے کے رکن ممالک پر علاقائی اتحاد کے لیے زور
- 3 days ago





